وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ اور فلپائن بحریہ کے درمیان سمندری شراکت داری کی مشق – 23 اگست 2021

Posted On: 23 AUG 2021 7:19PM by PIB Delhi

مغربی پیسفک میں تعینات ہندوستانی بحریہ کی دو کشتیوں، آئی این ایس رن وجے (گائیڈیڈ میزائل ڈیسٹرائر، ڈی 55) اور آئی این ایس کورا (گائیڈیڈ میزائل کورویٹے، پی 61) نے 23 اگست 2021 کو مغربی فلپائن کے سمندر میں فلپائن بحریہ کے بی آر پی اینٹونیو لونا (فریگیٹ، ایف ایف 151) کے ساتھ سمندری شراکت داری کی مشق کی۔

مشق کے دوران مشترکہ طور پر کی گئی کارروائی میں آپریشن سے متعلق  کئی مینوورز شامل تھے اور دونوں بحریہ کی کشتیوں نے اپنی کارکردگی اور سمندر میں اس آپریشنل انٹریکشن سے سب کو مطمئن کیا۔

ہندوستانی بحریہ کی کشتیاں فی الحال مغربی پیسفک میں تعینات ہیں جس کا مقصد پارٹنر ممالک کے ساتھ سمندری سیکورٹی کے تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ اسی لیے بی آر پی اینٹونیو لونا کے ساتھ یہ انٹریکشن فلپائن کی بحریہ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک بہتر موقع تھا۔ موجودہ وبائی مرض کی گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے، یہ مشق بغیر کسی کے رابطہ کے منعقد کی گئی اور اس کے دوران صحت اور تحفظ سے متعلق تمام ضروری پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا گیا۔ مشق کے بعد، ہندوستانی بحریہ کی کشتیاں منیلا بندرگاہ پر لے جائی جائیں گی۔

بھارت اور فلپائن کے درمیان کافی مضبوط دفاعی اور سیکورٹی پارٹنرشپ ہے جس کی تعمیر متعدد برسوں میں ہوئی ہے اور یہ تمام ڈومین پر محیط ہے۔ دونوں بحریہ سمندری ڈومین میں اپنے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پابند عہد ہیں تاکہ ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال انڈو-پیسفک کے اپنے مشترکہ مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)WTVL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)XD33.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)MXOS.jpeg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8192

 



(Release ID: 1748373) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil