صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس کووِڈ۔19 ٹیکہ کی دستیابی کے بارے میں تازہ ترین معلومات


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکے کی 57.05 کروڑ سے زائد خوراکیں دی گئی ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی ٹیکے کی 3.44 کروڑ سے زائد اضافی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں

Posted On: 23 AUG 2021 11:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اگست 2021:

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھانے اور ٹیکے لگانے کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کو آفاقی بنانے کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون 2021 کو ہوا۔ ٹیکہ کاری مہم کو زیادہ سے زیادہ ٹیکوں کی دستیابی کے ذریعہ آگے بڑھایا گیا۔ اس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں پہلے سے اطلاع فراہم کی گئی تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ ٹیکے لگانے کا بندوبست کر سکیں اور ٹیکے کی سپلائی چین کو درست کیا جا سکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے جزو کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلاقیمت کووِڈ ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کو آفاقی بنانے کے نئے مرحلے کے تحت، مرکزی حکومت ٹیکہ مینوفیکچررس سے 75 فیصد ٹیکے خرید کر انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلاقیمت فراہم کرے گی۔

 

ٹیکے کی خوراکیں

 (23 اگست 2021 تک)

فراہم کرائی گئیں خوراکیں

57,05,07,750

بھیجے جانے کے لئے تیار خوراکیں

13,34,620

بقیہ دستیاب خوراکیں

3,44,06,720

مرکزی حکومت کے ذریعہ تمام طرح کے چینلوں سے اب تک ٹیکے کی 57.05 کروڑ سے زائد (570507750) خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 1334620 خوراکیں بھیجے جانے کے لئے تیارہیں۔

ابھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس کووِڈ۔19 ٹیکے کی 3.44 کروڑ سے زائد (34406720) اضافی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے۔

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8071


(Release ID: 1748307) Visitor Counter : 195