صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیرصحت من سکھ منڈاویانے نوجوانوں کے عالمی تمباکو جائزے جی وائی ٹی ایس -4انڈیا 2019 قومی حقائق فہرست کے اجراء کی صدارت کی
پچھلی دہائی میں 13سے 15سال کے اسکول جانے والے بچوں میں تمباکو کے استعمال میں 42فیصد
کی کمی ہوئی
تمباکو کا کسی بھی قسم کااستعمال لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں میں زیادہ ہے
اروناچل پردیش اورمیزوم میں 13سے 15سال کے اسکول جانے والے بچوں میں تمباکو کااستعمال سب سے زیادہ جب کہ ہماچل پردیش اور کرناٹک میں سب سے کم ہے
29فیصد سے زیادہ طلباء اپنے ساتھیوں کی تمباکونوشی سے متاثر
Posted On:
10 AUG 2021 7:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10؍اگست: صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمنسکھ منڈاویانے آج نوجوانوں کے تمباکو عالمی جائزے ( جی وائی ٹی ایس -4) انڈیا برائے 2019کے قومی حقائق فہرست کے اجراء کی صدارت کی۔
صحت کے مرکزی وزیرنے تمباکو کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بچوں اوران کے والدین سے بیداری پیداکرنے اور اس سلسلے میں بچوں کے طریقہ ء کار کو تبدیل کرنے میں اساتذہ کے رول کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے اسے نہایت اہم قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘ ہم جتنی جلدی بچوں میں تمباکو کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بیداری پیداکریں گے اتنی جلدہی بچوں خصوصا بالغ لوگوں میں موجود تمباکے استعمال کو کم کرنےکے بہترنتائج سامنے آئیں گے ۔’’ انھوں نے مزید کہاکہ ‘‘ تمباکو استعمال کے مضراثرات کو پرائمری سطح کے اسکول سے لے کر مختلف سطحوں تک اسکول کے نصاب میں شامل کیاجاناچاہیئے ۔’’
صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت (ایم اوایچ ایف ڈبلیو) کے تحت آبادی سے متعلق سائنسز کے بین الاقوامی ادارے ( آئی آئی پی ایس ) کے ذریعہ 2019 میں نوجوانو ں کے عالمی تمباکو جائزے ( جی وائی ٹی ایس -4) کا چوتھا دورمنعقد کیاگیاتھا۔ اس جائزے میں ریاستی اور مرکزی انتظام والے علاقے میں جنس ، اسکول کی جگہوں ( دیہی –شہری ) اوراسکول کے بندوبست ( سرکاری اورپرائیویٹ ) کی سطح پر13سے 15 سال کی عمرکے اسکول جانے والے بچوں میں تمباکو کے استعمال کا قومی تخمینہ پیش کرنے کا منصوبہ تیارکیاگیاتھا۔ جی وائی ٹی ایس کے اسی سے پہلے کے تین دور سال 2003 ، 2006 اور 2009 متعدد کئے گئے تھے ۔
جائزے میں 987اسکولوں (سرکاری 544، پرائیویٹ 443) کے کل 97307طلباء نے حصہ لیاتھا ، جس میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 80772طلباء کو رپورٹنگ کے لئے خیال کیاگیاتھا ۔ اس جائزے کا مقصد تمباکو استعمال ، اسے روکنے ساتھیوں کی تمباکو نوشی سے متاثر ہونے تمباکو کی رسائی تمباکو رسائی اوردستیابی تمباکو کے خلاف معلومات کو عام کرنا ، بیداری پیداکرنا اورتمباکو سے متعلق مارکیٹنگ معلومات اوررویہ سے متعلق تاثرات وغیرہ شامل ہیں ۔
وزیرموصوف نے جائزے کی اہم تحقیق سے بھی باخبر کرایا۔
تمباکو استعمال
13سے 15برس کے طلباء کی تقریبا (ون فیفتھ ) یعنی ایک پانچ فیصد تعداد نے اپنی زندگی میں کسی بھی شکل میں تمباکو ، تمباکو نوشی ، بغیرتمباکونوشی کے اورکسی بھی شمل میں تمباکو کا استعمال کیاہے ۔ البتہ سردست استعمال گذشتہ 30دن کے دوران 8.5فیصد ہے ، جب کہ گذشتہ 2سروسے میں تمباکو کے کافی الحال استعمال میں 42فیصد کی کمی آئی ہے ۔ (2019-2009)
لڑکوں میں تمباکو کااستعمال 9اعشاریہ 6 فیصد ہے جب کہ لڑکیوں میں یہ سات اعشاریہ 4فیصد ہے ، تمباکو نوشی کاسردست استعمال سات اعشاریہ تین فیصد ہے ، تمباکو نوشی سے الگ تمباکو اشیاء کے معاملے میں موجودہ استعمال 4فیصد اعشاریہ ایک فیصد ہے ۔
طلباء میں ای سگریٹ کا استعمال 2.8فیصد ہے ۔
کسی بھی شکل میں تمباکو کے استعمال کا رجحان لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں زیادہ ہے ۔
ریاستوں اورمرکز کے انتظام والے علاقوں کے طلباء میں سردست تمباکو کا استعمال اروناچل پردیش اورمیزورم میں سب سے زیادہ (58فیصد ) جب کہ ہماچل پردیش میں یہ ایک اعشاریہ ایک فیصد ) اورکرناٹک میں ایک ( ایک اعشاریہ دوفیصد ) ہے ۔
تمباکوکے استعمال کے آغاز کی عمر
سگریٹ کے 38فیصد بیڑی پینے والے 47فیصد اوربناسگریٹ کے تمباکو کا استعمال کرنے والے 52فیصد بچے اپنی دسویں سالگرہ سے پہلے ہی اس کا استعمال شروع کردیتے ہیں ۔سگریٹ ، بیڑی اوربغیر دھوئیں والے تمباکو کا استعمال کرنے والے لوگوں کی تمباکو کے استعمال کی شروعات کی عمر بالترتیب ساڑھے گیارہ ، ساڑھے دس اور 9.9ہے ۔
تمباکو کا استعمال کا ختم کرنا
پچھلے 12مہینے میں 10 میں سے فی الحال 2 لوگوں نے تمباکو نوشی ترک کی ہے اور10میں سے 2ہی افراد ابھی تمباکونوشی کو ترک کرناچاہتے ہیں ۔
پچھلے 12مہینے میں بغیردھوئیں کا استعمال کرنے والے 27 فیصد لوگو ں نے اسے ترک کرنے کی کوشش کی تھی اور دیگر 25فیصد بھی بھی اسے ترک کرناچاہتے ہیں ۔
دوسروں کی سگریٹ نوشی سے متاثر
دوسروں کی سگریٹ نوشی سے متاثرہونے والوں کی تعداد 29اعشاریہ پانچ فیصد (11.2فیصد گھرپر، 21.2فیصد اندرونی پبلک مقامات پر 23.4فیصد باہری پبلک جگہوں پر)
تمباکو تک رسائی اور دستیابی
فی الحال 69فیصد سگریٹ پینے والے 78فیصد بیڑی پینے والے، یہ سگریٹ ، اسٹور ، پان کی دکان ، گلی محلوں کی دوکانوں اور وینڈنگ مشینوں سے لیتے ہیں ۔
سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی موجودہ تعداد میں 45فیصد سگریٹ نوشی کرنے والے اور 47فیصد بیڑی پینے والے اورافراد کو سگریٹ یابیڑی خریدنے کے لئے ان کی عمرکی وجہ سے انکارنہیں کیاجاتاہے ۔
تمباکونوشی کرنے والوں کی ریاست وار طریقہ کارکو جائزے میں ظاہرکیاگیاہے ۔
****************
ش ح۔ ش ر۔ع آ
U NO. 8051
(Release ID: 1748257)
Visitor Counter : 355