پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
عالمی بائیو فیول دن منانے کی غرض سے بائیو فیولس سے متعلق خصوصی نمائش، 9 ٹی پی ڈی کمپریس بائیو گیس پلانٹ قوم کے نام وقف کئے گئے
Posted On:
10 AUG 2021 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍ اگست : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے مہو با میں ایل پی جی کنکشن فراہم کرکے اجوولا 2.0 (پردھان منتری اجوولا یوجنا- پی ایم یو وائی) کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا مقصد اُن ایک کروڑ اضافی کنبوں کو ڈپازٹ سے پاک ایل پی جی کنکشن جاری کرنا ہے، جن کا پی ایم یو وائی کے سابقہ مرحلے کے تحت احاطہ نہیں کیا گیا تھا۔ اجوولا 2.0 کے آغاز کے موقع پر ا تر پردیش کے وزیراعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ورچوئل موڈ میں مکانات اور شہری امور وپیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت وروز گار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس طرح حکومت اُن 100 فیصد غریب گھرانوں کو صاف ایندھن لکوی فائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرکے اپنے مقصد کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو لکڑی ، کوئلہ اور گائے کے گوبر جیسے کھانا پکانے کے روایتی ایندھنوں پر منحصر تھے۔
اجوولا 2.0 کے آغاز کے ساتھ ساتھ عالمی بائیو فیول دن منانے کے لئے بائیو فیولس سے متعلق ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جو ایک متبادل غیر فوصل فیول کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ہر سال 10 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس نمائش میں روایتی فوصل فیول کے علاوہ بائیو فیول سیکٹر میں حکومت کی جانب سے مختلف کوششوں کو بھی اجا گر کیا گیا ہے۔
اس سال پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ، تیل اور گیس کمپنیوں کی نگرانی میں بائیو فیول کا عالمی دن منایا گیا، جس کا موضوع تھا ‘‘دیہی آمدنی اور پائیداری کے لئے بائیو فیولس’’۔ خصوصی نمائش میں ہندوستان میں بائیو فیولس کے شعبے میں حاصل کی گئیں تکنیکی حصولیابیوں اور بائیو فیولس کے علاوہ بائیو توانائی سے متعلق پیش رفت کو نمایاں کیا گیا۔ کئی تکنیکی خدمات فراہم کرنے والے، کاشت کاری کے بعد کے آلات تیار کرنے والے، انڈین ایئر فورس، بائیو ڈیزل پروڈیوسرز، ریسر انسٹی ٹیوٹ اور کسانوں کی جانب بھی اس نمائش میں سر گرمی سے شرکت کی گئی۔
اس موقع پر روہن کلاں مظفر نگر میں انڈین پوٹاش لمیٹڈ کے 9 ٹی پی ڈی کمپریس بائیو گیس پلانٹ (سی بی جی) اور مظفر نگر (چھدراوتی فلنگ اسٹیشن، کسان فلنگ اسٹیشن اور اگروا سروس اسٹیشن میں انڈین آئل کے تین ریٹیل آؤٹ لیٹس قوم کے نام وقف کئے گئے۔ یہ ریٹیل آؤٹ لیٹس اس پلانٹ سے پیدا ہونے والے سی بی جی کی مارکیٹنگ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-8054
(Release ID: 1748169)
Visitor Counter : 195