وزارت دفاع
فوجی مشق اندر-21 کی افتتاحی تقریب
Posted On:
04 AUG 2021 5:55PM by PIB Delhi
ہند- روس مشترکہ تربیتی مشق اندر- 2021 کا آغاز 04 اگست 2021 کو پروڈ بوائے رینجز، وولوگراڈ میں ایک متاثر کن افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے۔ مشق اندر- 2021 ہندستانی اور روسی فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دے گی۔
مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشن کے لئے ہندستانی اور روسی افواج کے درمیان مشترکہ تربیت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مشق میں دونوں دستوں کے ماہر گروپوں کے مابین تعلیمی مباحثہ بھی شامل رہے گا۔
اس مشق میںیونٹ لیول کی مشترکہ منصوبہ بندی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز ہوگی۔ اس میں محاصرہ کرا اور سرچ آپریشن کے علاوہ انٹیلی جنس معلومات اکٹھا اور شئیر کرنا، پرسیپشن مینجمنٹ کرنا، انسانیت نواز قوانین اور فرضی کارروائی کے ذریعہیرغمالبنا لئے جانیوالوں کو بچانا شامل ہوں گے۔
مشق اندر - 2021 باہمی اعتماد، باہمی تعاون کو مضبوط کرے گی اور دونوں مسلح افواج کو بہترین طریقوں کے باہمی اشتراک کے قابل بنائے گی۔ یہ ہند روس دفاعی تعاون کی تاریخ کا ایک اور اہم واقعہ ہوگا۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8183
(Release ID: 1748140)
Visitor Counter : 183