کامرس اور صنعت کی وزارتہ

APEDAنے بنگلور کی زرعی سائنس کی یونیورسٹی کےساتھ زرعی بر آمدات کے فروغ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


مفاہمت نامے سے پیداوار کے مخصوصی مراکز کے قیام کے زریعے بر آمدات کو فروغ دینے کے لیے اشتراک و تعاون کے نظرئیے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زرعی ترقی، ٹیکنو پریئنرز، صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے فروغ میں مدد ملے گی

اشتراک سے آگے پیچھے کے رابطوں کو مستحکم کرنے بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینے، برانڈنگ اور مار کٹنگ میں مدد ملے گی

Posted On: 04 AUG 2021 3:52PM by PIB Delhi

زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی بر آمدات کو فروغ دینے کے لیے ،خاص طور سے کرناٹک سے،  زرعی اور ڈبہ بند خوارک  کی بر آمدات کی ترقیاتی  اتھارٹی (APEDA) نے آج بنگلور کی یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

اقرار نامے کے مطابق اشتراک و تعاون کے کلیدی شعبوں میں APEDA کے ساتھ مل کر ٹکنالوجی کی تیاری ، معیاری بر آمدات میں اضافے کے لیے اعلیٰ درجے کی ٹکنالوجی کا حصول ، بر آمداتی  اشیا میں تنوع لانا اور دنیا میں برانڈ انڈیا کے ذریعے بر آمدات کا فروغ اور حکومت ہند کے ذریعے 2018 میں اعلان کردہ زرعی بر آمداتی پالیسی کے تحت کرناٹک سے زرعی بر آمدات میں اضافہ جیسے شعبے شامل ہیں ۔ APEDAاور UAS کے درمیان اشتراک سے بین الاقوامی نمائشوں اور میلوں میں حصہ لینے، برانڈگ اور ماکیٹنگ ، مارکیٹ انٹلی جینس سیل میں مدد ملے گی۔

مفاہمت نامے سے زرعی صنعت ، ٹکنالوجی خصوصی پیداواری مقامات کی تشکیل کے ساتھ بر آمدات کے فروغ کے جامع نظر ئیے کو فروغ ملے گا۔

UAS، بنگلور زرعی کیڑوں و بیماریوں کھپت کی ہر وقت روانگی ممکن ہو اور معیاری طریقہ کار کے زریعے بر آمدات میں تیزی لائی جا سکے ۔

مفاہمت نامے پر APEDA کے چیئر من ڈاکٹر ایم انگامتھو اور UAS، بنگلور کے وائس جانسلر ڈاکٹر ایس راجیندر پرساد کی موجودگی میں دستخط دیے گئے۔ مفاہمت نامے کا مقصد دونوں اداروں کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زرعی اور متعلقہ شعبوں ک مفادات کی نگرانی کرنا ہے تاکہ تمام فریقوں کے لیے یہ فائدہ مند ہو۔

 

AEP بر آمداتی اعتبار سے کار آمد اشیاء پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور بر آمدات کے فروغ، بہتر قسموں کے حصول کے مقصد سے قائم کیا گیا۔ اس میں کسانوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ وسائل پر مبنی ویلیوایڈیشن ہو اور اس عمل میں ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے ۔  

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8181



(Release ID: 1748139) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Tamil