کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندستان نے گزشتہ مالی سال 21-2020 کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ ایف ڈی آئی 81.72 ارب امریکی ڈالر رجسٹر کی گئی


ہندستان نے 440.1 ارب امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل کی جو گزشتہ 21 برسوں میں حاصل ایف ڈی آئی کا 58 فی صد ہے

Posted On: 04 AUG 2021 6:00PM by PIB Delhi

میک ان انڈیا 25 ستمبر 2014 کو شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنا، جدت طرازی کا فروغ، بہترین بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور ہندستان کو سال کی تیاری ڈیزائن اور اختراع کا مرکز بنا نا ہے ۔

  مینوفیکچرنگ شعبے کا فروغ حکومت ہند کی ایک کلیدی ترجیح رہی ہے۔ ‘‘ووکل فار لوکل ’’ اقدام کا یہ پہلا قدم تھا جس نے دنیا کو ہندستان کی مینوفیکچرنگ سے اپنی پہچان کرائی ہے ۔

 

ہندستان نے گزشتہ مالی سال 21-2020 کے دوران ایک سال میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی کی نظیر قائم کی جو کہ 81.72 ارب امریکی ڈالر تھا جبکہ 15-2014 کے دوران یہ 45.15 ارب ڈالر تھا  ۔ گزشتہ سات مالی برسوں میں (2014-20) تک ہندستان نے 440.01ارب امریکی ڈالر ایف ڈی آئی حاصل کی ہے جو کہ گزشتہ 21 برسوں میں حاصل ایف ڈی آئی کا 58 فیصد ہے۔

 

 

15-2014سے ایف ڈی آئی کی سالانہ رقم

نمبر شمار

سال

ایف ڈی آئی (امریکی ڈالر ارب میں)

1

2014-15

45.15

2

2015-16

55.56

3

2016-17

60.22

4

2017-18

60.97

5

2018-19

62.00

6

2019-20 (P)

74.39

7

2020-21 (P)

81.72

 

(پی) : یہ اعداد وشمار عبوری ہیں اور آر بی آئی سے تصدیق سے مشروط ہیں۔

یہ اطلاع کامرس اور صنعت  کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8180



(Release ID: 1748138) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Punjabi