زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
اہم فصلوں کی پیداوار کا چوتھا پیشگی تخمینہ جاری
ملک میں خوردنی اناجوں کی 308.65 ملین ٹن ریکارڈ پیداوار
خوردنی اناجوں کی پیداوار 29.77 ملین ٹن ہے، جو کہ گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط خوردنی اناجوں کی پیداوار سے زیادہ ہے
کسانوں کی انتھک محنت، سائنس دانوں کی مہارت اور حکومت کی پالیسیوں سے ریکارڈ پیداوار: جناب نریندر سنگھ تومر
Posted On:
11 AUG 2021 8:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/اگست2021 ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعے سال 2020-21 کے لئے عام فصلوں کی پیداوار کا چوتھا پیشگی تخمینہ جاری کردیا گیا ہے۔ خوردنی اناجوں کی 308.65 ملین ٹن ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ کسانوں کی انتھک محنت، سائنس دانوں کی مہارت اور بھارت سرکار کی زراعت و کسان دوست پالیسیوں سے ملک میں خوردنی اناجوں کی ریکارڈ پیداوار ہورہی ہے۔ بھارت کی زراعت کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ اشتراک سے ٹھوس کام کررہی ہے، جس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
مرکزی وزیر جناب تومر نے بتایا کہ سال 2020-21 کے لئے چوتھے پیشگی تخمینہ کے مطابق ملک میں خوردنی اناجوں کی کل پیداوار ریکارڈ 308.65 ملین ٹن ہونے کا اندازہ ہے، جو سال 2019-20 کی پیداوار کے مقابلے میں 11.14 ملین ٹن زیادہ ہے۔ سال 2020-21 کے دوران خوردنی اناجوں کی پیداوار گزشتہ پانچ برسوں (2015-16 سے 2019-20) کی خوردنی اناجوں کی اوسط پیداوار کے مقابلے میں 29.77 ملین ٹن زیادہ ہے۔
سال 2020-21 کے دوران چوتھے پیشگی تخمینہ کے مطابق اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ حسب ذیل ہے:
- خوردنی اناج – 308.65 ملین ٹن (ریکارڈ)
- چاول – 122.27 ملین ٹن (ریکارڈ)
- گیہوں – 109.52 ملین ٹن (ریکارڈ)
- غذا بخش / موٹا اناج – 51.15 ملین ٹن
- مکا – 31.51 ملین ٹن (ریکارڈ)
- دلہن – 25.72 ملین ٹن (ریکارڈ)
- تور – 4.28 ملین ٹن
- چنا – 11.99 ملین ٹن (ریکارڈ)
- تلہن – 36.10 ملین ٹن (ریکارڈ)
- مونگ پھلی – 10.21 ملین ٹن (ریکارڈ)
- سویابین – 12.90 ملین ٹن
- تل اور سرسوں – 10.11 ملین ٹن (ریکارڈ)
- گنا – 399.25 ملین ٹن
- کپاس – 35.38 ملین گانٹھ(فی 170 کلوگرام )
- پٹسن اور میسٹا – 9.56 ملین گانٹھ ( فی 180 کلوگرام)
سال 2020-21 کے دوران چاول کی کل پیداوار ریکارڈ 122.27 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ ہے۔ یہ گزشتہ پانچ برسوں کے 112.44 ملین ٹن اوسط پیداوار کے مقابلے میں 9.83 ملین ٹن زیادہ ہے۔
سال 2020-21 کے دوران گیہوں کی کل پیداوار ریکارڈ 109.52 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ یہ 100.42 ملین ٹن اوسط پیداوار کے مقابلے میں 9.10 ملین ٹن زیادہ ہے۔
غذا بخش / موٹے اناجوں کی پیداوار 51.15 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے جو سال 2019-20کی پیداوار کے مقابلے میں 3.40 ملین ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ اوسط پیداوار کے مقابلے میں بھی 7.14 ملین ٹن زیادہ ہے۔
سال 2020-21 کے دوران کل دلہن کی پیداوار ریکارڈ 25.72 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، جو گزشتہ پانچ برسوں کے 21.99 ملین ٹن اوسط پیداوار کے مقابلے میں 3.73 ملین ٹن زیادہ ہے۔
سال 2020-21 کے دوران کل تلہن کی پیداوار ریکارڈ 36.10 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، جو سال 2019-20 کی پیداوار کے مقابلے میں 2.88 ملین ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 2020-21 کے دوران تلہنوں کی پیداوار 30.55 ملین ٹن، اوسط تلہن پیداوار کے مقابلے میں 5.56 ملین ٹن زیادہ ہے۔
سال 2020-21 کے دوران ملک میں گنے کی پیداوار 399.25 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے، جو سال 2019-20 کے دوران کی اوسط گنا پیداوار 362.07 ملین ٹن کے مقابلے میں 37.18 ملین ٹن زیادہ ہے۔
کپاس کی پیداوار 35.38 ملین گانٹھیں (فی گانٹھ 170 کلوگرام) رہنے کا تخمینہ ہے، جو اوسط کپاس کی پیداوار کے مقابلے میں 3.49 ملین گانٹھ زیادہ ہیں۔ پٹسن اور میسٹا کی پیداوار 9.56 ملین گانٹھیں (فی گانٹھ 180 کلوگرام) رہنے کا تخمینہ ہے۔
مختلف فصلوں کی پیداوار کا تجزیہ ریاستوں سے موصولہ اعداد و شمار پر مبنی ہے اور دیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
سال 2020-21 کے لئے خوردنی اناجوں کی پیداوار کا چوتھا پیشگی تخمینہ
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/aug/doc202181121.pdf
******
ش ح۔ م م۔ م ر
8150U-NO.
(Release ID: 1747979)
Visitor Counter : 255