کامرس اور صنعت کی وزارتہ

غیر روایتی خطوں سے برآمدات کو زبردست فروغ ، چھتیس گڑھ سے مہوا پھولوں اور اتراکھنڈ سے ہمالیائی بکرے کے گوشت کی فرانس اور متحدہ عرب امارات کو برآمد


اے پی ائی ڈی کی زرعی بر آمدات کے فروغ کے لیے لاؤس کے ساتھ ورچوئل میٹنگ

اے پی ائی ڈی نے سعودی عرب میں ڈریگن فروٹ کے فروغ کے پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 11 AUG 2021 7:30PM by PIB Delhi

حکومت کی جانب سے ان خطوں سے زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی بر آمدات پر زور جو پہلے ملک کے بر آمداتی نقشے پر نہیں تھے ، اب نتیجہ خیز ثابت ہونے لگا ہے ۔

زرعی پیداوار اور ڈبہ بند خوراک کی بر آمدات کے فروغ کی اتھارٹی (APEDA)نےآج چھتیس گڑھ سے مہوا پھولوں اور اراکھنڈ سے ہمالیائی بکرے کے گوشت کی بر آمدات میں آسانی پیدا کی ہے۔ یہ بالترتیب فرانس اور متحدہ عرب امارات کو بر آمد کئے جانے ہیں۔

 ڈریگن فروٹ جیسے خاصی  پھلوں کی بر آمدات کے لیے بھی  APEDAنے سعودی عرب کی مارکیٹ میں ایک پروموشنل پروگرام کا اہتمام کیا۔

 پہلی مرتبہ ڈی ہائیڈریٹڈمہوا پھول بزریعہ سمندر فرانس بھیجے گئے۔ یہ پھول چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع سے حاصل کیے گئے ۔ ان کا استعمال شراب، ادویات اور سیرپ بنانے میں ہوتا ہے۔

چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے اتراکھنڈ کے پہاڈی علاقوں کے گاؤوں سے حاصل شدہمالیائی بکرے کے گوشت کی ایک کھیپ دوبئی، متحدہ عرب امرات کو بھیجی گئی ۔اتراکھنڈ سے گوشت کی بر آمد سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی  اور ان  کا اقتصادی درجہ  بہتر ہوگا ۔

 

اس دوران زرعی پیداوار کی بر آمد ات کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے APEDAنے آج ہندستانی سفارتخانے  کے ساتھ مل کر لاؤپیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے ساتھ مل کر ایک ورچوئل خریدار کنندہ میٹنگ کا اہتمام کیا ۔ یہ میٹنگ APEDAکے زریعے مختلف ملکوں کے ساتھ زرعی پیداوار اور ڈبہ بندخوراک کی بر آمدات کے فروغ کے لیے VBSMسلسلے کی 37 ویں میٹنگ تھی ۔

مشہور پھلوں کی بر آمدات کو فروغ دینے کے لیے APEDAنے ہندستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر آج سعودی عرب مارکیٹ میں ڈریگن فروٹ کی بر آمد کو فروغ دینے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔

APEDAنے حال ہی میں مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال سے ڈریگن فروٹ کی برطانیہ ، بحرین  اور سعودی عرب کو بر آمدات کے لیے آسانی پیدا کی ہے۔ فی الحال ڈریگن فروٹ کرناٹک ، کیرلا، تملناڈو، مہاراشٹر ، گجرات ، اڈیسہ ،  آندھرا پردیش اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں پیدا ہوتا ہے اب مغربی بنگال اس پھل کی کاشت میں قدم رکھ رہا ہے ۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8143



(Release ID: 1747968) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Hindi