وزارت دفاع

‘دلی سیریز ’ سمندری قوت ویبینار – 2021، ایزی مالا کی بھارتی بحریہ کی اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی

Posted On: 21 AUG 2021 10:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21اگست ،2021   /  ایزی مالا میں بھارتی بحریہ کی اکیڈمی  (آئی این اے) 11 اور 12 اکتوبر 2021 کو سالانہ دلی سیریز ، سمندری قوت سیمینار کا انعقاد کرے گی ۔ اس سال یہ تقریب ویبینار کی شکل میں منعقد کی جائے گی اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر براہ راست نشر کی جائے گی۔  اس سال کے ویبینار کا موضوع ہے ‘‘بحرۂ ہند کے خطے کی بحری تاریخ (آئی او آر) ایڈمیرل ارون پرکاش ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم وی آر سی وی ایس ایم (ریٹائرڈ) بحریہ کے سابق سربراہ نے اس موقعے پر مہمان خصوصی بننے پر رضامندی دے دی ہے۔

اس سال کے ویبینار کا مقصد بحر ہند کے خطے کی بحری تاریخ سے کیڈٹوں کو روشناس کرانا ہے ۔ یہ ویبینار تین ذیلی موضوعات کے تحت ہوگی۔ اس میں (1) ابتدائی بحری تعلقات اور آج کے دور میں اس کی مطابقت، (2) بھارتی بحری سفر 15ویں صدی سے 19 ویں صدی تک اور 21ویں صدی میں بھارت کی بحری سفر سے حاصل کیے گئے سبق؛ (3)  برطانوی راج سے آزادی تک اور اس آگے۔ ویبینار میں ‘‘بھارتی بحریہ دہائیوں کے دور سے گزرتی ہوئی (75 سال) ’’ پر ایک پینل مباحثہ بھی ہوگا جس میں ملک میں بحری تاریخ کے ماہرین شرکت کریں گے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ و ا ۔ ع ا۔                                                 

8125U –



(Release ID: 1747966) Visitor Counter : 159