جل شکتی وزارت
نمامی گنگے نے این آئی یو اے کے ساتھ ملکر منعقد کئے گئے قومی سطح کے تھیسس مقابلے ’ری-امیجنگ اربن ریورس‘ کے فاتحین کا اعلان کیا
Posted On:
19 AUG 2021 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی)صاف گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اربن افیئرس (این آئی یو اے) نے ستمبر 2020 میں ایک قومی سطح کے تھیسس مقابلے ’ ری- امیجنگ اربن ریورس‘ کا انعقاد کیا تھا ۔ یہ انعقاد دونوں اداروں کے ذریعہ ملک کے شہروں میں دریا –حساسیت فروغ کو بڑھاوا دینے کے لئے نافذ کئے جارہے ایک مشترکہ پروجیکٹ کے تحت کیا گیا تھا۔ یہ شہری ندی کے مسائل کے حل کے تصور اور ریسرچ کی خاطر نوجوان ذہنوں کو جوڑنے کے لئے اپنی طرح کی اولین پہل ہے۔ اس تھیسس مقابلے کا مقصد طلبا کی ذہنی صلاحیت اور تخلیق کاری کا استعمال کرنا ہے تاکہ وہ شہروں سے ہوکر بہنے والی ندیوں اور ان سے وابستہ خصوصیات کے نظریے اور انتظام کا دوبارہ تصور کرسکیں۔ مقابلے کے تین موضوعات تھے- آبی وسائل اور / یا ویٹ لینڈس (رطوبت والی زمین) کا دوبارہ تصور ، ماحول کے مطابق ریور فرنٹ پروجیکٹ کی ترقی اور ندی سیاحت کو بڑھاوا دینا۔ ملک بھر کے اہم اداروں کے طلبا نے 19 اگست 2021 کو نئی دہلی کے انڈین ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ مقابلے کے گرانڈ فنالے میں اپنی تھیسس پیش کیں۔
گنگا کی صفائی کے قومی مشن ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا ’نمامی گنگے متعدد جدید خصوصیات کےساتھ ایک مربوط پروگرام ہے اور ندی کے کایاکلپ میں نئے خیالات اور نظریات کو حاصل کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کےساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس تھیسس مقابلے کے پس منظر میں خیال نوجوان تحقیق کاروں اور ادیبوں کے ساتھ لگاتار جڑنا تھا جو مربوط طریقوں سے سوچ سکتے ہیں اور انعقاد سے جڑے نئے نظریات رکھ سکتے ہیں۔ وہ جدید او ر اختراعی خیالات بھی مشتر ک کرسکتےہیں۔ جناب مشرا نے اس طرح کی سوچ کو سماج میں مستقل طور سے شامل کرنے کے لئے ندی اور شہرکا ایک گٹھ بندھن فروغ کرنے کا خیال بھی مشترک کیا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے آج اپنے خصوصی خطاب میں شہری علاقوں میں دریائی سیاحت کی اہمیت پرزور دیا۔ انہوں نے احمد آباد سے سابرمتی ریورفرنٹ کی کامیابی کے قصوں اور اندور کو آبی وسائل سے لبریز شہر بنانے کا حوالے دیتے ہوئے کہا ، ’ہم اتنے برسوں سے جس ترقی کے منصوبے بنارہے تھے ، وہ ترقی آج ہورہی ہے ۔‘‘ سکریٹری نے حصہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اب آپ کو اپنے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے سرکار کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ میں سے ہر ایک کے پاس اسے ایک بڑی کامیابی بنانے کی صلاحیت ہے۔
اس پروگرام میں اسپانسر تھیسس پروجیکٹ مقابلے کا دوسرا ایڈیشن شروع کیا گیا۔ اس سال کے موضوع ہوں گے-’ندی کی آلودگی کو کم کرنا ،’آبی ذرائع کا کایا پلٹ‘،’ایک زندہ ندی علاقہ بنانا‘، ندی سے وابستہ نئے تعمیر، اور ندی کے انتظام سے متعلق سرگرمیوں میں شہریوں کو شامل کرنا۔ درخواستیں ای میل urvers@niua.org پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ تھیسس جمع کرنے کی آخری تاریخ26 ستمبر 2021 ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno- 8085
(Release ID: 1747923)
Visitor Counter : 189