کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کوویڈ-19 کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باوجود، اپریل تا جون (2021-22) سہ ماہی میں زراعت اور پروسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمدات کا ریکارڈ 44.3 فیصد سے زائد کی برآمدات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے
اے پی ای ڈی اے باسکٹ میں مصنوعات کی برآمدات اپریل سے جون (2020-21) میں 3338.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال (2021-22) کے پہلے تین ماہ میں 4817.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
Posted On:
20 AUG 2021 3:00PM by PIB Delhi
کوویڈ-19 کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باوجود، خاص طور پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران، وبا کی دوسری لہر کے پھیلنے کی وجہ سے، بھارت نے 2020-21 کے اسی عرصے کے دوران 2021-22 (اپریل تا جون) میں زراعت اور پروسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں 44.3 فیصد کی نمایاں نمو حاصل کی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران زراعت اور پروسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ مالی سال 2020-21 میں برآمدات میں اضافے کے تسلسل میں ہے۔
عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی نقشے کے مطابق 2019 میں مجموعی زرعی برآمدات 37 ارب ڈالر کے ساتھ بھارت عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔
وزارت تجارت کے تحت زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے ملک کو یہ کارنامہ ایسے وقت میں انجام دینے میں مدد ملی جب وبا پھیلنے کا سلسلہ اپنے عروج پر تھا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس (ڈی جی سی آئی اینڈ ایس)کی جانب سے جاری کردہ فوری تخمینے کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اے پی ای ڈی اے مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں 44.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اپریل سے جون 2020 میں اے پی ای ڈی اے مصنوعات کی مجموعی برآمدات 3338.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل سے جون 2021 میں 4817.9 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
بھارتی زرعی برآمدات کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 (اپریل تا مارچ) میں ملک میں ڈالر میں 25.02 فیصد اور روپے کے لحاظ سے 29.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم ایک اندازے کے مطابق رواں سال (2021-22) میں ملک کی زرعی برآمدات میں تقریباً 15 فیصد کی مثبت نمو درج کی جائے گی۔
سرسری اندازوں کے مطابق تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 9.1 فیصد اضافہ درج کیا گیا جب کہ پروسیسڈ فوڈ مصنوعات جیسے خشک یا پھولے ہوئے اناج (سیریل مصںوعات) اور متفرق پروسیسڈ اشیا کی برآمدات میں 69.6 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اپریل تا جون 2020-21 ء میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 584.5 ملین امریکی ڈالر تھیں جو اپریل سے جون 2021-22 میں بڑھ کر 637.7 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
بھارت میں دیگر اناج کی برآمدات میں 415.5 فیصدکی تیز رفتار نمو درج کی گئی ہے جب کہ موجودہ مالی سال (2021-22) کے پہلے تین ماہ میں گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپریل سے جون 2020 میں دیگر اناج کی برآمدات 44.9 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل سے جون 2021 میں 231.4 ملین امریکی ڈالر اور گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات اپریل سے جون 2020 میں 483.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل سے جون 2021 میں 1022.5 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
چاول کی برآمدات، جس میں 25.3 فیصد کی مثبت نمو درج کی گئی، اپریل سے جون 2020 میں 1914.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل سے جون 2021 میں 2398.5 ملین امریکی ڈالر ہوگئی۔
زرعی اور پروسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمد میں اضافہ، زراعت اور پروسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک میں بی ٹو بی نمائشوں کا انعقاد اے پی ای ڈی اے کے مختلف اقدامات کا نتیجہ ہے مثلاً بھارتی سفارت خانوں کی فعال شرکت کے ساتھ مصنوعات کی مخصوص اور عام مارکیٹنگ مہمات کے ذریعے نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش۔
اے پی ای ڈی اے نے زراعت اور غذائی مصنوعات اور امریکہ کے ساتھ دستکاری سمیت جی آئی مصنوعات پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ ورچوئل خریدار فروخت کنندگان کی میٹنگیں کرکے بھارت میں رجسٹرڈ جغرافیائی انڈیکیشنز (جی آئی) مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اپیڈا نے برآمد کی جانے والی بڑی زرعی اجناس کی جی آئی مصنوعات کو مقبول بنانے کے لیے ممکنہ درآمد کنندگان ممالک کے ساتھ ورچوئل بائر سیلر میٹنگ (وی بی ایس ایم) منعقد کرنے کی پہل جاری رکھی۔
برآمد کی جانے والی مصنوعات کی بلا تعطل معیاری تصدیق کو یقینی بنانے کے لیے اے پی ای ڈی اے نے مصنوعات اور برآمد کنندگان کی ایک وسیع رینج کو جانچ خدمات فراہم کرنے کے لیے بھارت بھر میں 220 لیبارٹریوں کو منظور کیا ہے۔
اے پی ای ڈی اے برآمدی جانچ اور باقیات کی نگرانی کی اسکیموں کے لیے منظور شدہ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی میں بھی مدد کرتا ہے۔ اپیڈازرعی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیار میں بہتری اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے مالی امداد کی اسکیموں کے تحت بھی امداد فراہم کرتا ہے۔
اے پی ای ڈی اے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں برآمد کنندگان کی شرکت کا اہتمام کرتاہے جس نے برآمد کنندگان کو عالمی مارکیٹ میں اپنی غذائی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ اپیڈاڈائٹ، آرگینک ورلڈ کانگریس، بائیو فیس انڈیا وغیرہ جیسے قومی پروگراموں کا بھی اہتمام کرتا ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے بین الاقوامی مارکیٹ کی معیاری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے باغبانی مصنوعات کے لیے پیک ہاؤسز کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے۔ مثال کے طور پر مونگ پھلی کے چھلکے اور گریڈنگ اور پروسیسنگ یونٹس کے لیے برآمدی یونٹوں کی رجسٹریشن کا مقصد یورپی یونین اور غیر یورپی یونین ممالک کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے عالمی غذائی تحفظ اور معیار کی ضروریات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے میٹ پروسیسنگ پلانٹس اور مذبح خانوں کا اندراج کیا۔ ایک اور اہم اقدام میں ٹریسیبلٹی سسٹم کی تیاری اور نفاذ شامل ہے جو درآمد کرنے والے ممالک کی غذائی حفاظت اور معیار کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔ مختلف بین الاقوامی تجارتی تجزیاتی معلومات کی تالیف و ترسیل، برآمد کنندگان کے درمیان مارکیٹ تک رسائی کی معلومات کا اشتراک اور تجارتی تحقیقات سے نمٹنا بھی اسی مجموعی فورس کا حصہ ہے جو برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اے پی ای ڈی اے فراہم کرتی ہے۔
بھارت کی برآمدات کی تقابلی تفصیلات : اے پی ای ڈی اے مصنوعات
|
مصنوعات کا عنوان
|
جون2020
|
اپریل-جون2020
|
جون2021
|
اپریل-جون2021
|
٪ تبدیلی (جون 2021)
|
٪ تبدیلی (اپریل - جون 2021)
|
ملین امریکی ڈالر
|
ملین امریکی ڈالر
|
ملین امریکی ڈالر
|
ملین امریکی ڈالر
|
امریکی ڈالر
|
امریکی ڈالر
|
پھل اور سبزیاں
|
189.8
|
584.5
|
204.9
|
637.7
|
8.0
|
9.1
|
خشک یا پھولے ہوئے اناج (اناج کی مصنوعات اور متفرق پروسیسڈ اشیا
|
143.2
|
311.1
|
198.0
|
527.7
|
38.3
|
69.6
|
گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات
|
203.7
|
483.5
|
329.6
|
1022.5
|
61.8
|
111.5
|
چاول
|
681.3
|
1914.5
|
741.0
|
2398.5
|
8.8
|
25.3
|
دیگر اناج
|
25.2
|
44.9
|
84.4
|
231.4
|
235.3
|
415.5
|
کل
|
1243.1
|
3338.5
|
1558.0
|
4817.9
|
25.3
|
44.3
|
ماخذ:ڈی جی سی آئی ایس، سرسری تخمینے
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
***
U. No. 8097
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1747800)
Visitor Counter : 216