ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
این ای پی سے تعلیمی ادارے ، عالمی درجے کے تعلیمی اداروں میں بدل جائیں گے – مرکزی وزیر تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی بھوبنیشور کے لیکچر ہال کومپلیکس اور ہال آف ریزیڈینس کا افتتاح کیا
Posted On:
20 AUG 2021 5:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20اگست ،2021 / تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ملک مقدم کے جذبے کے ساتھ نوجوان 21ویں صدی کے ایک خود کفیل بھارت کے مشعل بردار ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات آج آئی آئی ٹی بھوبنیشور کے پشپ گیری لیکچر ہال کامپلیکس اور رشی کلیا ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
اس موقعے پر آئی آئی ٹی بھوبنیشور کے ڈائریکٹر پروفیسر آر وی راجا کمار، اور ہنر مندی کے فروغ کے بھوبنیشور ادارے کے چیئرمین جناب رنجن کمار موہاپاتر نے مرکزی وزیر کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔ یہ مفاہمت نامہ ایسے بے روزگار ، کم روزگار اور پسماندہ نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ہے جنہیں آئی آئی ٹی بھوبنیشور کی مہارت اور رہنمائی میں صنعت کے موزوں تکنیکی تعلیم دی جائے گی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن طریقے سے اپنے نوجوانوں کو موقعے فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدام کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تعلیمی منظر نامے کی تجدید کے لیے حکومت نے کم خرچ ، رسائی والی مساویانہ اور کوالٹی کی بنیاد پر 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی تشکیل دی ہے۔ یہ محض ایک پالیسی نہیں ہے بلکہ ہمارے مستقبل کے لیے ایک خاکہ جاتی دستایز ہے۔ جس کا مقصد طلبا کو لچک داری اور متبادل فراہم کر کے بااختیار بنا کر طلبا کو اہمیت دینے والا ایک تعلیمی نظام قائم کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ این ای پی سے ہمارے اعلیٰ تعلیمی ادارے عالمی درجے کے اداروں میں بدل جائیں گے۔
جناب پردھان نے اڈیشہ میں سب سے بڑے لیکچر کامپلیکس اور ہوسٹل کا افتتاح کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بنیادی ڈھانچے کی ان مزید سہولیات سے طلبا میں اور زیادہ مہارت کی چاہت پیدا ہوگی۔
جناب پردھان نے کہا کہ آئی آئی ٹی اور ایس ڈی آئی کے درمیان اشتراک سے اڈیشہ جیسی ، قدرتی آفات کے خطرے سے دوچار ریاست میں مقامی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
طلبا کے امور کے ڈین پروفیسر وی آر پیڈی ریڈی ، آر اینڈ ڈی کے ڈین پروفیسر سجیت روئے، فیکلٹی پلاننگ کے ڈین پروفیسر سروج نائک ، معدنیات، میٹالرجیکل اور میٹریریئل انجینئرنگ کے اسکول کے سربراہ پروفیسر پی وی ستیم، پی آئی سی سول ورک اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ، اسکول آف انفرا اسٹرکچر کے ڈاکٹر سمنتا ہلدر، این بی سی سی کے رجسٹرار انچارج جناب دیبراج رتھ اور دیگر اہم شخصیات نیز ادرے کا عملہ بھی اس موقعے پر موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8103
(Release ID: 1747786)
Visitor Counter : 197