زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حکومت نے ملک بھر کے سبھی دیہی اضلاع میں کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کھولنے کے لئے ایک التزام کیا ہے


حکومت کا مقصد تیزی کے ساتھ باقی ماندہ کے وی کے میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانا ہے

Posted On: 10 AUG 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10/اگست 2020 ۔ حکومت نے ملک بھر کے سبھی دیہی اضلاع میں کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کھولنے کے لئے ایک التزام کیا ہے۔آج تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 725 کے وی کے قائم کئے جاچکے ہیں۔

کے وی کے کو فرنٹ لائن ایکسٹینشن (توسیع) کا کام سپرد کیا گیا ہے، جو کہ ریسرچ اداروں اور ریاستی حکومتوں کے متعدد ترقیاتی محکموں کے ذریعے چلائے جانے والے اصل توسیعی نظام کے مابین ایک پل کا کام کرتے ہیں۔ جہاں تک کے وی کے کے رول اور وسائل کی بات ہے تو یہ ضلع کے منتخب کسانوں کی ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہے اور ریاستی ترقیاتی محکموں کو صلاحیت سازی میں مدد دیتا ہے۔ پورے ضلع کا احاطہ کرنا ریاستی حکومتوں کے ترقیاتی محکموں کی ذمے داری ہے۔

ہر کے وی کے، کے لئے منظور شدہ اسٹاف کی تعداد 16 ہے، جن میں ایک سینئر سائنٹسٹ نیز ہیڈ، 6 موضوع کے ماہرین، ایک فارم منیجر، 2 پروگرام اسسٹنٹ، دو انتظامی اسٹاف، ایک ٹریکٹر ڈرائیور، ایک جیپ ڈرائیور اور 2 ہنرمند سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ فی الحال کے وی کے میں 68.44 فیصد اسامیاں پُر ہیں۔

657 کے وی کے، کے پاس انتظامی عمارت اور 521 کے وی کے، کے پاس کسانوں کے لئے ہاسٹل ہیں۔ حکومت کا ہدف تیزی کے ساتھ باقی ماندہ کے وی کے میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانا ہے۔

ضرورت کے مطابق بڑی تعداد میں دیگر بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں کے ساتھ کے وی کے کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ ان سہولتوں میں دالوں کے بیج کے مراکز، مٹی کی جانچ کرنے والے کٹس، بہت چھوٹے سینچائی نظامات، مربوط زرعی نظامات اکائیاں، فارم مشینری اور ساز و سامان، ضلع ایگرو- میٹ اکائیاں شامل ہیں۔ اس طرح کی سہولتیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دستیاب کرائی گئی ہیں۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8107

 


(Release ID: 1747779) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Bengali , Punjabi