وزارت خزانہ
پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بی) کے تقریباً 72 فیصد مالی لین دین ڈیجیٹل چینلوں کے ذریعے کئے گئے
ڈیجیٹل چینلوں پر سرگرم صارفین کی تعداد مالی سال 2019-20 کے 3.4 کروڑ کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 میں دوگنی ہوکر 7.6 کروڑ ہوگئی
Posted On:
10 AUG 2021 6:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10/اگست 2020 ۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں (پی ایس بی) کے تقریباً 72 فیصد مالی لین دین اب ڈیجیٹل چینلوں کے ذریعے کئے جارہے ہیں اور ڈیجیٹل چینلوں پر سرگرم صارفین کی تعداد مالی سال 2019-20 کے 3.4 کروڑ کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 میں دوگنی ہوکر 7.6 کروڑ ہوگئی ہے۔ یہ بات خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تاہم بینکنگ کے لئے لائسنس ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعے دیا جاتا ہے اور آر بی آئی نے بتایا ہے کہ فی الحال ڈیجیٹل بینکوں کے لئے الگ سے لائسنسنگ زمرہ کی تشکیل اس کے زیر غور نہیں ہے۔
وزیر موصوف نے ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا، جن میں شامل ہیں:
1.
(1) سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) کے تحت ایز ریفارمس ایجنڈا –
- پی ایس بی کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات (43)، صارف دوست خصوصیات (135) اور کسٹمر انٹرفیس پر دستیاب علاقائی زبانوں (8) کی اوسط تعداد میں اضافہ کرکے موبائل بینکنگ اور انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی بڑھائی گئی ہے۔
- اَن سکیورڈ پرسنل لون (پانچ پی ایس بی میں)، بہت چھوٹی کمپنیوں کے لئے لون (’’شیشو مدرا‘‘، پانچ پی ایس بی) اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (تین پی ایس بی میں) کے لئے بڑے پی ایس بی میں اِنڈ-ٹو-اِنڈ آٹومیٹڈ ڈیجیٹل لینڈنگ کو متعارف کرایا گیا ہے۔
- سبھی سات بڑے پی ایس بی میں ڈیجیٹل چینلوں کے توسط سے ڈیجیٹل ریٹیل لون ریکویسٹ اِنیشیشن شروع کیا گیا ہے، اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مالی سال 2020-21 میں شروع کئے گئے لون سے متعلق درخواستوں کے حوالے سے ریٹیل ڈس برسمنٹ بڑھ کر 40819 کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔
- صارفین کی ضرورت کے مطابق اینالیٹکس بیسڈ کریڈٹ آفرس کو رفتار دی گئی ہے، جس کا نتیجہ 49777 کروڑ روپئے کے تازہ ریٹیل لون ڈس برسمنٹ کی شکل میں نظر آیا ہے، جو کہ مالی سال 2020-21 میں سات بڑے پی ایس بی کے ذریعے دیے گئے ہیں۔
(2) پنشن یافتگان کے لئے شروع کی گئی حکومت کی جیون پرامان پہل میں پنشن پانے والوں کو اس بات کا اہل بنایا ہے کہ وہ اپنا سالانہ لائف سرٹیفکیٹ آن لائن اپڈیٹ کرسکیں۔
(3) ٹرائنگولیشن آف کریڈٹ بیورو، انکم ٹیکس اور اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ڈیٹا کو بروئے کار لاتے ہوئے PSBloansin59minutes.com کے توسط سے بغیر کسی کانٹیکٹ کے ڈیجیٹل لینڈنگ کا آغاز کیا گیا ہے، تاکہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم ای)، ہوم لون، پرسنل لوناور آٹوموبائل لون کے لئے آن لائن اصولی منظوری دی جاسکے۔
(4) ٹریڈ ریسیویبل ڈس کاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس) پلیٹ فارم پر پی ایس بی کے آن بورڈنگ کے توسط سے مسابقتی بنیاد پر ایم ایس ایم ای کے لئے آن لائن بل ڈس کاؤنٹنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 8108
(Release ID: 1747775)
Visitor Counter : 177