ٹیکسٹائلز کی وزارت

حکومت نے 3 برس کی مدت میں ہینڈلوم  کی پیداوار کو دوگنا کرنے اور درآمد کو چار گنا کرنے کےلئے ایک کمیٹی کا قیام کیا


تشکیل کے دن سے 45 دنوں کے اندر کمیٹی حتمی رپورٹ پیش کرے گی

Posted On: 20 AUG 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اگست 2021/حکومت نے کل جناب سنیل سیٹھی  چیئرمین ، فیشن ڈیزائن  کونسل آف انڈیا(ایف ڈی سی آئی)  نئی دہلی  کی سربراہی  میں ایک کمیٹی تشکیل  دی ہے۔ 7 اگست 2021 کو  نیشنل  ہینڈلوم  ڈے کے موقع پر  تین برسوں میں پیداوار کودوگنا کرنے اور ہینڈلوم کی درآمد کو چار گنا کرنے کے  لئےکئے گئے اعلان  کی تعمیل کےلئے مندرجہ ذیل ڈھانچے والی کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے۔

1۔ جناب سنیل سیٹھی، صدر، ایف ڈی سی آئی، نئی دہلی، صدر

ممبران

2۔ ڈاکٹر سدھا ڈھینگرا پروفیسر  ، این آئی ایف ٹی، نئی دہلی

3۔محترمہ  شیفالی ویدیہ ، فری لانس جنرنلسٹ، پنے

4۔محترمہ  انگا  گائسس، مالک، میسر سودامنی ہینڈلوم، پنے

5۔ جناب سکیت دھیر، فیشن ڈیزائنر، نئ دہلی

6۔ جناب  سنیل الدھ، ایم ڈی، میسرز ایس کے ایڈوائزرس، پرائیوٹ لمیٹیڈ اور سابق ایم ڈی اور  سی ای او میسرز برطانیہ انڈسٹریز لمیٹیڈ، ممبئی

7۔ ڈاکٹر کے این پربھو میسرز  پیراڈائم انٹرنیشنل  کرور

8۔ جناب  ہیتل اور مہتا، چیئرمین  سائنس انجینئرنگ  اینڈ سائنس انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی  اپفلٹمنٹ فاؤنڈیشن  (ایس ای ٹی یو) سورت

زونل ڈائریکٹر، جناب منوج  جینا ور ایس ایس بندوپادھیائے   ضروری ان پٹ فراہم  کرنے میں سہولت کے لئے کمیٹی کے ساتھ  منسلک رہیں گے۔

کمیٹی کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ بنکروں کی آمدنی بڑھانے کے مقصد سے پیداوار کو دوگنا کرنے اور ہینڈلوم پیداوار کی کوالٹی میں  بہتری کے لئے  حکمت عملی اور  پالیسی ساز ڈھانچے کی تجاویز دینا۔

2۔ہینڈلوم بنکروں ایجنسیوں کے ڈیزائنروں، خریداروں اور اداروں ، تنظیموں اور برآمد کاروں کے ساتھ ساجھے داری اور تعاون کے طریقے  بتانا۔

3۔ہینڈلوم  پیداوار کی برآمد کو چار گنا کرنے کے  حل تجویز کرنا۔

4۔گھریلو بازار میں  ہینڈلوم  پیداوار کے  مارکیٹنگ میں سدھار کے  حل  تجویز کرنا۔

5۔ ان پٹ فراہمی (کچے مال،  قرض، ٹکنالوجی کو اپ گریڈیشن کرنا، مہارت،، ڈیزائن  وغیرہ کو بہتر بنانے  کے لئے اقدامات تجویز   کرنا۔

کمیٹی کو  ملک  میں  ضرورت کی بنیاد پر  سفرکرنے کےلئے ٹی اے/ ڈی اے کی ادائیگی کی جائے گی۔ کمیٹی اپنی   ابتدائی سفارشات   کمیٹی کے  قیام  کی تاریخ سے 30 دنوں کے  اندر اور حتمی رپورٹ 45 دنوں کےاندر  پیش کرے  گی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8112

 



(Release ID: 1747754) Visitor Counter : 178