وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

21 ویں صدی کے آتم نربھربھارت کے مشعل بردار ہوں گے نوجوان :جناب دھرمیندر پردھان


تعلیمی اداروں کو عالمی معیار کے اداروں میں بدل دے گی قومی تعلیمی پالیسی : مرکزی وزیر تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی -بھونیشور میں لیکچر ہال کامپلیکس اور ہال آف ریزیڈینس کا افتتاح کیا

Posted On: 20 AUG 2021 3:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 20 اگست2021:

 

مرکزی وزیر تعلیم  جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ملک کو سب سے پہلے رکھنے کے جذبہ کے ساتھ نوجوان 21 ویں صدی کے آتم نربھربھارت کے مشعل بردار ہوں گے۔  انہوں نے یہ بات آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، بھونیشور (آئی آئی ٹی - بھونیشور) میں پشپ گری لیکچر ہال کامپلیکس اور رشی کولیا ہال آف ریزیڈینس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر آئی آئی ٹی -بھونیشور کے ڈائرکٹر پروفیسر آر وی راجہ کمار اور بھونیشور میں واقع اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی آئی) کے چیئرمین جناب رنجن کمار مہاپاترا نے مرکزی وزیر کی موجودگی میں ایک  مفاہمتی قرارداد پر دستخط بھی کئے۔  آئی آئی ٹی -بھونیشور  کی ایکسپرٹائز  اور رہنما اصول کے تحت صنعت کے لئے ضروری تکنیکی تعلیم کے ساتھ بیروزگار ، کم روزگار اور محروم نوجوانوں کے لئے ہنرمندی کے فروغ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اس مفاہمتی قرارداد پر دستخط کئے گئے ۔

مرکزی وزیر تعلیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہرممکن مدد فراہم کرکے ملک کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تعلیمی منظرنامہ کو بدلنے کے لئے ، حکومت نےسستی ، قابل رسائی، مساوات اور معیار کی بنیاد پر مبنی قومی تعلیمی پالیسی 2020 پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک پالیسی نہیں ہے بلکہ ہمارے مستقبل کی ایک ویژن دستاویز ہے جس کا مقصد طلبا کو لچیلے پن اور متبادل کے اختیار کے ساتھ بااختیار بناکر طلبا پر مرکوز ایک تعلیمی نظام قائم کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو عالمی سطح  کے اداروں میں بدل دے گی۔

جناب پردھان نے اڈیشہ میں سب سے بڑے لیکچر  کامپلیکس اور ہوسٹل کے افتتاح پر خوشی ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ اضافی بنیادی سہولیات طلبا کو خود کو مزید بہتربنانے کی کوشش کرنے  کے قابل بنائیں گی۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ معیاری تحقیق اور اختراع پر توجہ دینے کےساتھ ہی آئی آئی ٹی حقیقت میں بھارت کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم میں کامیابی کی علامت بن گئے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی ایکسیلینس اور معیاری تعلیم کے لئے آئی آئی ٹی بھونیشور کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی آئی ٹی -بھونیشور کو اڈیشہ ریاست میں ایک اہم ادارہ ہونے کے ناطے قومی تعلیمی پالیسی  (این ای پی-2020) کے موثرعمل درآمد اور مجموعی  اور کثیر نصابی تعلیم  کی راہ ہموار کرنے اور اس طرح سماج کے ضرورت مند طبقوں کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھانا چاہئے۔

جناب پردھان نے کہا کہ آئی آئی ٹی اور ایس ڈی آئی کے درمیان تعاون سے اڈیشہ جیسے آفات کی خطروں والی ریاست میں مقامی مسائل اور ماحولیات کے مسائل کو حل کرنے کی میں مدد ملے گی اور اس طرح یہ پورے ملک کے لئے ایک مثال کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آئی آئی ٹی بھونیشور میں علم اور تکنیکی ہنرمندی کا میل اڈیشہ جیسی ریاست میں اختراعی نتائج کی راہ ہموار کرے گا۔ جناب پردھان نے کہا کہ اڈیشہ کی حقیقی صلاحیت اس کے لوگوں میں ہیں اور اس کی حقیقی ترقی اس کے نوجوانوں کے ذریعہ ہونی چاہئے  ۔ انہوں نے ادارے کے سبھی اساتذہ اور طلبا کے لئے ان کے مستقبل کی سبھی کوششوں میں کامیابی کی تمنا کی ۔

اس موقع پر آئی آئی ٹی -بھونیشور  طلبا  کے امور کے ڈین پروفیسر وی آر پیڈی ریڈی ڈین  ( تحقیق  اور ترقی ) پروفیسر سوجیت رائے،  ڈین (فیکلٹی پلاننگ) پروفیسر سروج  نائک ، اسکول آف منرلس ، میٹلرجیکل اینڈ میٹیریلس انجینئرنگ (ایس ایم ایم ایم ای) کے سربراہ  پروفیسر پی وی ستیم،  سول ورکس  کے انچارج  پروفیسر (پی آئی سی) اور اسکول آف انفرااسٹرکچر  (ایس آئی ایف ) کے  ایسوسی ایٹ  پروفیسر ڈاکٹر سمنتا ہلدر، انچارج رجسٹرار جناب دیب راج رتھ، این بی سی سی کے افسرسمیت  ادارہ کے دیگر اہم عہدیداران اور ملازم موجود تھے۔

 

************

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

(U: 8099)


(Release ID: 1747696) Visitor Counter : 169