امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے مقررہ تاریخ سے پہلے جموں و کشمیر کے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں  پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے


جموں و کشمیر جناب مودی کی قیادت میں امن اور خوشحالی کا استعارہ بن رہا ہے۔ میں جموں و کشمیر کے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں مقررہ تاریخ سے پہلے پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پچھلی حکومتوں نے دہائیوں جموں و کشمیر کے شہریوں کو ترقی سے محروم رکھا اور صرف اپنے خاندانوں کا خیال رکھا۔ جناب مودی نے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے جو غریب شہریوں کو مرکزی دھارے سے جوڑتا ہے اور یہ اُسی کا نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے

Posted On: 19 AUG 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 19 اگست2021: مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے مقررہ تاریخ سے پہلے جموں و کشمیر کے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں  پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

ایک سے زیادہ ٹویٹس میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر جناب نریندر مودی کی قیادت میں امن اور خوشحالی کا استعارہ بن رہا ہے۔ میں جموں و کشمیر کے تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں وقت سے پہلے پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جل شکتی کے وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ "سابقہ حکومتوں نے جموں و کشمیر کے شہریوں کو  دہائیوں  ترقی سے محروم رکھا اور صرف اپنے خاندانوں کی دیکھ بھال کرتے رہے۔ جناب مودی نے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے جو غریب شہریوں کو مرکزی دھارے سے جوڑتا ہے اور اس کے نتیجے میں جموں و کشمیر تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

 

****

U.No:8047

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1747534) Visitor Counter : 168