بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعت کے مرکزی وزیر نے کرن لیک ریزالٹ ، کرنال میں سولر الیکٹرک وھیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا
Posted On:
19 AUG 2021 4:55PM by PIB Delhi
بھارت ہیوی الیکٹرکلس لمیٹیڈ (بی ایچ ای ایل) کے ذریعہ قائم شمسی توانائی پر مبنی الیکٹرک وھیکل چارجنگ اسٹیشنوں (ایس ای وی سی ) کے نیٹ ورک کے ساتھ ہی دہلی- چنڈی گڑھ شاہراہ ملک کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے موافق شاہراہ بن گئی ہے۔ اسے بھاری صنعت کی وزارت کی اسکیم فیم-1، [ بھارت میں (ہائی برڈ) اور الیکٹرک موٹرگاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور ان کی مینوفیکچرنگ ] کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ کرن لیک ریزالٹ میں جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) میں سکریٹری جناب ارون گوئل اور بی ایچ ای ایل کےچیئرمین اور منیجننگ ڈائرکٹر ڈاکٹر نلن سنگھل کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر بھاری صنعتوں کی وزارت اور بھارت ہیوی الیکٹرکلس لمیٹیڈ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملک کے 75 ویں یوم آزادی پروزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے کہا ، ’’ عزت مآب وزیراعظم نے واضح طور پر اس بات پر زور دیا کہ ماحولیات کے تحفظ کی قومی سلامتی کی طرح ہی اہمیت ہے اور بھارت توانائی کے شعبے میں خودکفیل بننے کی سمت میں سبھی ہرطرح کی کوششیں کررہا ہے۔ ‘‘
بھارت ماحولیات تحفظ کی ایک جیتی جاگتی آواز ہے، جس میں آب و ہوا میں تبدیلی ، توانائی کے تحفظ، صاف ستھری توانائی وغیرہ کی کوششیں شامل ہیں اور ماحولیات میں ملک کی کوششوں نے مطلوبہ نتائج دینے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ، یہ محترم وزیراعظم کے نقطہ نظر پر مبنی نشانوں کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
کرن لیک ریزالٹ میں قائم ای وی چارجنگ اسٹیشن ، اسٹریٹجک طور پر دہلی-چنڈی گڑھ شاہراہ کے بیچ میں واقع ہے ، اور اس اسٹیشن میں ملک میں چلنے والی سبھی طرح کی ای کاروں کو چارج کرنے کے لئے ضروری آلات لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی جاری سال سے اس شاہراہ پر قائم دیگر چارجنگ اسٹیشنوں کو جدید بنانے پر بھی کام کررہی ہے۔
ہر 25 سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر اسی طرح کے ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ ان کے بن جانے سے الیکٹرک گاڑیوں کو استعمال کرنے والوں کو چارجنگ کے مسئلے سے نجات ملے گی اور دو شہروں کے درمیان سفر کرنے کے لئے ان کا اعتماد بڑھے گا۔ سولر الیکٹر وھیکل چارجنگ اسٹیشن انفرادی گرڈ سے جڑے روف ٹاپ سالرس پلانٹس سے لیس ہیں، جو چارجنگ اسٹیشنوں کو گرین اور صاف ستھری توانائی سپلائی کریں گے۔
***********
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(19.08.2021)
(U: 8041)
(Release ID: 1747533)
Visitor Counter : 231