کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت نے برکس صنعتی وزراء کے اجلاس میں سماجی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی ) کے حدود کو بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا
جناب پیوش گوئل نے برکس صنعتی وزراء کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
18 AUG 2021 8:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18؍اگست:تجارت وصنعت ، امورصارفین ، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج بھارت کے ماتحت برکس صنعتی وزراء کے اجلاس کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ برکس ممالک کے وزرائے صنعت (برازیل ، روس ، چین اورجنوبی افریقہ ) عوامی جمہوریہ چین کے صنعت اورآئی ٹی کے وزیرجناب جیاؤ یاکنگ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے تجارتی صنعتی اورمقابلہ جاتی کے وزیرجناب ابراہیم پٹیل ،برازیل وفاقی جمہوریہ کی سرکار نے معاشیات کی وزارت میں نائب وزیرجناب کارلوز دا کوستہ اورروسی فیڈریشن کے صنعت وتجارت کے وزیرجناب ڈینس منتورو کے علاوہ دیگرمندوبین نے ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی ۔
بھارت نے رواں سال اپنی صدارت کے لئے BRICS@15 : بین برکس تعاون برائے تسلسل ، استحکام اور اتفاق رائے کے موضوع کا انتخاب کیاہے ۔ برکس صنعتی وزراء کی پانچویں میٹنگ میں 18اگست ، 2021کو مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی گئی ۔
بہترین اوراسمارٹ حکمرانی اوراسی طرح شفافیت اورجواب دہی بڑھانے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کی بھارت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بھارت نے ایک متحرک اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم تیارکیاہے جو موجودہ پلیٹ فارم اورڈیجیٹل ٹکنالوجی جیسے آدھاراوریوپی آئی ادائیگیوں سے استفادہ کے لئے ہے تاکہ آخری چھورتک اہم خدمات کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے ۔ آن لائن سسٹم جیسے کوون اورڈیجیٹل سرٹیفیکٹ کی کامیابیوں کی کہانیاں پوری دنیا میں بیان کی جارہی ہیں ۔
وزراء نے تجارت اورصنعت کے شعبے میں خاص طورسے کووڈ -19وباء کے غیرمعمولی اثرات کابھی اعتراف کیا ، انھوں نے تمام برکس ممالک میں سبھی کووڈ جانبازوں ، ہمارے ڈاکٹرز، نرسیں ، نیم طبی عملے اور سائنسدانوں کی لوگوں کی جان بچانے میں بے انتہاء کوششوں کی ستائش کی ۔
انھوں نے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجیوں کو اپنانے کی ضرورت کی ستائش کی اور جدید کاری اورصنعتی تبدیلی ، جامع شمولیت پرمبنی معاشی ترقی کے فروغ اوراسی طرح پائیدارترقی کے اہداف کو پوراکرنے کے لئے برکس ملکوں کو معاشیات میں مدد کرنے کے لئے اہم آلات پر بات چیت کی گئی ۔
انھوں نے افرادی قوت سے متعلق تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے ابھرتی ہوئی نئی ٹکنالوجی اور ورکشاپ ، سیمنار اور تبادلے کے پروگرام کے ذریعہ کاروباری اداروں کی مدد سے تیزی سے بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق انسانی وسائل کی تعمیر کی ضرورت پراتفاق کیا۔
انھوں نے آزاد، منصفانہ اور غیر امتیازی ، تجارتی ماحولیات کے فروغ کے لئے کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے ، پیچیدگیوں کا جائزہ لینے اور ترقی ، حفاظت اورمساوات کو فروغ دینے اورایڈوانس ترقی کے لئے ڈسریپٹو ٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ عالمی قدرکے چین میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایاجائے گا۔
انھوں نے نئے ترقیاتی بینک (این ڈی بی ) کے ساتھ تعاون کے ارادے کا اظہارکیا۔ بھارت نے این ڈی بی کے دائرے کو بڑھانے اورصنعتی شعبے کے فروغ کے علاوہ سماجی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال میں لائے جانے وسائل کی خواہش کا اظہارکیا۔
برکس صنعتی وزراء کے ساتھ اس میٹنگ کا اختتام ایک گروپ کے طورپرایک ساتھ کام کرنے ، ایک دوسرے کی طاقتوں کو سراہنے ، بہترین طریقہ کارکو مستردکرنے اورکمزوری سے سیکھنے نیز پائیدارترقی کے لئے 2030کے ایجنڈے کے حصول کے لئے مثبت اورتعمیر ی انداز میں آگے بڑھنے کے عزم کی توثیق کی ۔
****************
ش ح۔ ع ح۔ع آ
U NO. 8023
(Release ID: 1747319)
Visitor Counter : 205