مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
یو ایس او ایف نے شمال مشرقی ریاستوں کو زیادہ رفتار والی انٹر نیٹ رسائی کے لیے بی ایس این ایل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
18 AUG 2021 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 اگست ،2021 / ملک کے شمال مشرقی خطے کے ریاستوں کو اعلیٰ کوالٹی اور تیز رفتار انٹرنیٹ رسائی فراہم کرنے کے لیے یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) نے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ بی ایس این ایل کے ساتھ 18.08.2021 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ یہ معاہدہ بنگلہ دیش ، بنگلہ دیش سب میرین کیبل کمپنی لمیٹڈ (بی ایس سی سی ایل) سے اگرتلہ تک انٹر نیٹ کنکٹی ویٹی کے لیے دس جی بی پی ایس انٹر نیشنل بینڈ ویتھ کرایے پر لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ کنکٹی ویٹی کوکس بازار / کواکاٹا کے راستے کی جائے گی۔
اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا، ‘‘شمال مشرقی ریاستوں میں ای – خدمات کی بہتر رسائی کے لیے شہریوں کو ہائی – اسپیڈ انٹر نیٹ کنکٹی ویٹی فراہم کی جائے گی۔’’
معاہدے کے مطابق یا ایس او ایف مذکورہ انٹرنیشنل بینڈ وتھ کرایے پر لینے کے لیے تین سال کی مدت تک بی ایس این ایل کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کی دستیابی سے شہریوں کو ای – حکمرانی ، ای – تعلیم، ای – صحت، ای – کامرس ، ای – بینکنگ جیسی مختلف ای خدمات دستیاب کرنے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8919
(Release ID: 1747198)
Visitor Counter : 222