وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی صرافہ ایکسچینج کی آزمائشی شروعات – صرافہ درآمدات کا باب داخلہ

Posted On: 18 AUG 2021 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18  اگست ،2021   /  مالی خدمات کے مرکزوں کی بین الاقوامی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے)،  کے چیئر پرسن جناب انجیتی سری نواسن نے آج یہاں آزمائشی طور پر  شروعات کی۔  بین الاقوامی صرافہ ایکسچینج  یکم اکتوبر ، 2021 سے کام کرنا شروع کر دے گا  جو آئی ایف ایس سی اے  کا یوم تاسیس ہے۔

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 21-2020 کے مرکزی بجٹ میں مالی خدمات کے مرکزوں کی بین الاقوامی اتھارٹی (صرافہ ایکسچینج ) کے ضابطوں 2020 کا اطلاع نامہ جاری کیا تھا۔ یہ اطلاع نامہ 11 دسمبر 2020 کو جاری کیا گیا تھا جس میں صرافہ ایکسچینج،  منظوری دینے والے کارپوریشن ، ڈیپازیٹری اور والٹس شامل ہیں۔

بین الاقوامی صرافہ ایکسچینج بھارت میں صرافہ درآمدات کے لیے باب داخلہ ہوگا جس میں گھریلو صرفے کے لیے سبھی صرافہ درآمدات  کو ایکسچینج کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔  امید ہے کہ ایکسچینج کے اس معاشی نظام سے صرافہ تجارت کے لیے سبھی مارکیٹ شراکت دار ایک شفاف پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے اور اس پلیٹ فارم سے بہتر سے بہتر قیمت معلوم کرنے کا نظام سونے کی کوالٹی کی یقین دہانی ہوگی ۔ مالی مارکیٹوں کے دیگر حصوں کے ساتھ اور زیادہ مربوط کیا جا سکے گا اور بھارت کی پوزیشن کو دنیا میں ایک غلبے والے تجارتی مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

سی ڈی ایس ایل – آئی ایف ایس سی  کو، جو ایک غیرملکی ڈیپازیٹری ہے صرافہ ایکسچینج کے لیے صرافہ ڈیپازیٹری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8922


(Release ID: 1747186) Visitor Counter : 250


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil