وزارت دفاع
فوج کے زیر انتظام رہائشی کالجوں اور اسکولوں میں بھارتی فوج جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی جائے گی
Posted On:
17 AUG 2021 5:23PM by PIB Delhi
بھارتی فوج ملک بھر میں فوجی فلاح و بہبود تعلیمی سوسائٹی کے تحت چلنے والے رہائشی اسکولوں اور کالجوں میں لداخ اور جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتخب طلبا اور نوجوانوں کے انڈر گریجویٹ کورسز اور اسکولی تعلیم کی کفالت کرے گی۔ یہ آپریشن سدبھاونا کے حصے کے طور پر کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اہل امیدواروں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انھیں محفوظ مستقبل کے لیے درکار صلاحیت اور کارکردگی کے حصول کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
تعلیمی سال 2021 کے لیے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)، بیاس (پنجاب) اور اتھورا گڑھ (اتراکھنڈ) میں آٹھویں اور نویں جماعت کی لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے کے لیے کل 100 نشستیں ( ہر ادارے میں 50) مختص کی گئی ہیں۔ 2022-23 کے بعد ان 100 نشستوں میں آرمی پبلک اسکول دھولاکو (نئی دہلی)، نوئیڈا (یوپی) اور داغشائی (ہماچل پردیش) بھی شامل ہوں گے۔ تعلیمی سال 2021-22 میں 6 عہدے (ہر ایک میں 2) پیشہ ورانہ کالجوں میں بالترتیب بنگلورو (آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی اینڈ آرمی انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن) اور گوہاٹی/جالندھر (آرمی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ/ آرمی کالج آف نرسنگ) دستیاب ہوں گے۔ ہاسپٹیلیٹی، فیشن ڈیزائننگ (صرف لڑکیوں کے لیے) اور نرسنگ (صرف لڑکیوں کے لیے) میں بیچلر کی ڈگری فراہم کی جائے گی۔ 2022-23 کے بعد ہر ایک میں مزید 2 نشستیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ نشستیں مینجمنٹ انسٹی ٹیوشن آف آرمی، کولکتہ/گریٹر نوئیڈا (یوپی) اور آرمی انسٹی ٹیوشن آف ایجوکیشن (صرف لڑکیوں کے لیے) گریٹر نوئیڈا (یوپی) میں ہوں گی۔ ان کالجوں میں طلبا کو ایم بی اے اور بی ایڈ اور بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (صرف لڑکیوں کے لیے) کے کورسز فراہم کیے جائیں گے۔ تعلیمی
سال 2021-22 کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کے مستقل رہائش پذیر افراد داخلے کے اہل ہیں جن کی سرپرستی ناردرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کرے گا۔ تاہم ہر امیدوار کو تعلیم کے مخصوص شعبے میں متعلقہ اہلیت کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام امیدواروں کو اگلے سال سے داخلہ امتحان دینا ہوگا۔
یہ اسکیم جموں و کشمیر اور لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اہل نوجوانوں اور بچوں کو نئے مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ملک کے بہترین اسکولوں اور کالجوں میں اچھی فیکلٹی، جدت طراز طریق تعلیم، تجربے اور جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ذریعے اپنے مستقبل اور کیریئر کے خوابوں کو پورا کرسکیں۔
***
U. No. 7966
(ش ح - ع ا - ع ر)
(Release ID: 1746860)
Visitor Counter : 172