اسٹیل کی وزارت
اسپا ت کی وزارت کے تحت آر آئی این ایل اسٹیل پلانٹ نے’’ آزادی کا امرت مہوتسو تقریب‘‘ کے اندر ’’فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 ‘‘کا انعقاد کیا
Posted On:
14 AUG 2021 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14اگست 2021/وزارت فولاد کے زیر تحت سرکاری شعبے کی صنعت راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ ( آر آئی ایم ایل) نے’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منانے کے لئے کل ’’فٹ انڈیا فریڈم رن2.0‘‘ کا انعقاد کیا۔ ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ ہندستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں منایا جارہا ہے۔
آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (کامرس) اور چیف منیجنگ ڈائریکٹر (اضافی چارج) جناب ڈی کے مہنتی نے کرنل سی کے نائیڈو اوکو اسٹیڈیم میں فریڈم رن کو جھنڈی دکھائی۔ جناب مہنتی نے 200 سے زیادہ حصہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے ہر شخص کے لئے باقاعدہ طور سے جسمانی فٹنیس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت ہند پورے ملک میں فریڈم رن کا انعقاد کرکے اچھی صحت کے فائدوں پر ہماری توجہ دلا رہی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7975
(Release ID: 1746839)
Visitor Counter : 219