خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی نے بچوں اور نو عمروں کی مجموعی نفسیاتی سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے سمواد پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے سمواد پروگرام کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن منایا
مصیبت میں مبتلا بچوں کو مقابلہ کرنے کا طریقہ فراہم کرنے کے لیے پچھلے ایک سال میں سمواد پروگرام کے تحت تقریباً 1 لاکھ اسٹیک ہولڈروں کو تربیت دی گئی: محترمہ ایرانی
Posted On:
14 AUG 2021 7:50PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی نے یوم آزادی کے موقع پر آج بنگلور میں سمواد پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ محترمہ ایرانی نے سمواد – کمزور حالات میں بچوں کے لیے تعاون، مدد اور ذہنی صحت کے اقدامات اور بحرانی پروگرام کے ایک سال کی کامیاب تکمیل کی تعریف کی۔ سمواد ایک قومی اقدام اور مربوط وسیلہ ہے جو بچوں کے تحفظ، ذہنی صحت اور نفسیاتی دیکھ بھال کے لیے کام کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی نے بچوں کا تحفظ کرنے والے کارکنوں، ٹیلی معاونین، اساتذہ، قانونی پیشہ وروں سمیت تقریباً ایک لاکھ اسٹیک ہولڈروں کو تربیت فراہم کرکے مصیبت میں پھنسے بچوں کے لیے مقابلہ کرنے کا طریقہ فراہم کرنے کی سمواد کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا، ”آزاد ہندوستان میں پہلی بار، سمواد پنچایتوں کے عہدیداروں کے ساتھ جڑے گا، جس سے کمزور بچوں میں نفسیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خاموش انقلاب برپا ہو گا۔“ بچوں کے تحفظ اور ذہنی صحت کو پنچایتی راج سسٹم کے ساتھ مربوط کرنے اور نچلی سطح پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے سمواد ملک بھر کے خواہش مند اضلاع میں کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری، ڈاکٹر اندیور پانڈے نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران، پالیسی کی سطح پر بچوں کے تحفظ اور ذہنی صحت کے انضمام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مشکل حالات میں بچوں کی ذہنی صحت اور نفسیاتی دیکھ بھال کے حوالے سے سمواد کے نئے اقدام میں بچپن کی مشکلات پر ایک خصوصی تربیتی کورس، قانون کی خلاف ورزی میں بچوں کے لیے مداخلت، تعلیم اور ذہنی صحت کی معاونت، گود لینے اور پرورش کے تعلق سے خصوصی ضرورت والے بچوں کی حفاظت اور دیکھ بھال اور پنچایتی نظام میں بچوں کا تحفظ اور ذہنی صحت کا انضمام شامل ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7931
(Release ID: 1746566)
Visitor Counter : 268