وزارت دفاع

یوم آزادی 2021 کے موقع پر صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے ذریعہ بھارتی بحریہ کے جوانوں کو بہادری کے ایوارڈز کو دی گئی منظوری کی فہرست

Posted On: 14 AUG 2021 10:50PM by PIB Delhi

       

 

اگست 15 ،2021، 0001  بجے سے پہلے  شائع / نشر / یا سوشل میڈیا پر استعمال نہ کیا جائے

 

نئی دہلی، 14 اگست2021:

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے  یوم آزادی 2021 سے قبل کی شام  کو بھارتی بحریہ کے جوانوں کو مندرجہ ذیل بہادری ایوارڈز کی منظوری دی ہے۔

شوریہ چکر

 1. کیپٹن سچن ریئوبین سیکوئیرا

نو سینا میڈل (شجاعت )

1. کیپٹن پرشانت ہانڈو

2. کمانڈر سنیل ایس کورٹی

3. کمانڈر بپن پانیکر

4. لیفٹننٹ کمانڈر راج کرشن مانو

5. پرہلاد، ایم سی او (فلائیٹ ڈائیور ) 11

 

شوریہ شکر کے لئے توصیف نامہ

کیپٹن سچن ریئوبین سیکوئیرا (04272-H)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ILYF.jpg

یپٹن سچن آر سیکوئیرا اس وقت آئی این ایس کوچی  کے کمانڈنگ آفیسر کے طور پر تعینات ہیں۔ شمالی بحیرہ عرب میں حالیہ سمندری طوفان تاوتے کے دوران آئی این ایس کوچی نے ان لائق قیادت میں  انتہائی چیلنج  بھرے  موسم اور سمندری حالات میں تلاش اور بچاؤ کی مہم شروع کی۔ جس کے نتیجے میں  ماورائے ساحل ڈیولپمنٹ ایریا (او ڈی اے ) میں  مشکل میں پھنسے جہاز  پی 305 سے 125 زندگیاں بچائیں

17 مئی 2021 کو جہاز  بارج پی -305 کی مدد کے لئے سازوسامان کے ساتھ روانہ ہوا ۔ جو کہ او ڈی اے سے دور سمندر میں شدید طوفان تاؤتے  کی وجہ سے ڈوب رہا تھا۔ سامان کے ساتھ روانہ ہونے کی ہدایت پر جہاز  40 سے 45نوٹس  رفتار سے چلنے والی ہواؤں ، شدید، بارش اور    بالکل نظر نہ آنے والے انتہائی چیلنجنگ حالات میں ایک گھنٹے کے اندر کامیابی کے ساتھ تیار اور روانہ ہوگیا۔ پیشہ وارانہ مہارت ، مثالی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفیسر نے جہاز کو مشکل میں پھنسے بارج  کے قریب جانے کی ہدایت دی اور بھارتی بحریہ کے ذریعہ  مدد کی پریشان عملے کو یقین دہانی کرائی۔

50 ناٹس کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں  کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال ، 10 میٹر تک اونچی لہروں  اور شدید  بارش ، جس نے کشتی کے ذریعہ، جیمنی غوطہ خوروں یا ساحل پر مبنی فضائی آپریشن کے ذریعہ بچاؤ کے کام کو روک دیا تھا۔ انتہائی محدود متبادل کا سامنا کرتے ہوئے آفیسر نے جہاز کو قریب لے جانے اور زندہ بچ جانے والوں کو سمندر سے براہ راست بازیاب کرانے کا جرآت مندانہ فیصلہ کیا ۔اس میں انتہائی جرت ، بے باک کارروائی ، جہاز  چلانے میں انتہائی مہارت اور دانشمندانہ سوچ کی ضرورت تھی کیونکہ علاقہ میں بہاؤ  5 ناٹس سے زیادہ تھا  اور لہروں کی صورتحال کے نتیجے میں  جہاز کو حرکت کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ زندہ بچ جانے والوں کو مختلف اختراعی طریقوں جیسے اسکریمگل نیٹ جمپنگ لیڈر  اور لائز کے استعمال سے بازیاب کرایا گیا۔ افسر نے خود اپنی ٹیم اور جہازکی سیفٹی سے اوپر رکھا  اور 36  سے زیادہ گھنٹےتک دن اور رات بغیر تھکے ہوئے اپنے افسران اور جہاز کی کمپنی کی قیادت اور رہنمائی کی۔ ان جرآت مندانہ کارروائی ، عملے کی حوصلہ افزائی  اور پرسکون انداز میں فیصلہ سازی میں 125 جوانوں کو جس  میں 65 سے زیادہ  وہ  افراد شامل ہیں جنہیں انہوں نے  عملے کو زخمی کئے بغیر  یا موت کے بغیر اندھیرے میں  بازیاب کرایا ۔

غیرمعمولی تنا ؤ اور انتہائی خراب موسم میں تلاش اور بچاؤ کے آپریشن کو کامیاب اور جرآت مندانہ طریقہ سے انجام تک پہنچانا اس آفیسر کی مشالی قیادت ، پروفیشنلزم اور ہمت و حوصلے  کو ظاہر کرتا  ہے۔ قیادت کی  یہ جرآت مندانہ کارروائی اور حوصلہ بحریہ کی روایت  اور  خطروں اور ناموافق حالات ملک کی خدمت  کے عین مطابق تھا۔ انتہائی چیلنجنگ حالات میں  ان کی غیرمعمولی شجاعت، حوصلہ مندانہ قیادت ،مثالی ہمت  اور عزم  کے لئے ،آفیسر کو شوریہ چکر ایوارڈ دینے کی سفارش کی جاتی ہے۔

نو سینا میڈل (بہادری ) ایوارڈ

 

                                        

 

 

 

 

 

    کمانڈر سنیل ایس کورٹی                                      کیپٹن پرشانت ہانڈو                                                                                           

 

 

                                                  

 

 

لیفٹننٹ کمانڈر راج کرشنا مانو                                           کمانڈر بپن پانیکر

 

 

 

                       پرہلاد ایم سی اے (فائیٹ ڈائیور ) II

 

***********

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7914)



(Release ID: 1746552) Visitor Counter : 189


Read this release in: Hindi , English