صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہندنے ٹوکیو اولمپکس 2020 کےدستے کے لئے ’ہائی ٹی ‘  کا اہتمام کیا

Posted On: 14 AUG 2021 6:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 14 اگست 2021: ہندوستان کےصدرجناب رام ناتھ کووند نے آج (چودہ اگست 2021) کو راشٹرپتی بھون میں ٹوکیو اولمپکس 2020 کے دستے کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔ نائب صدر ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو بھی اس موقع پر بہ نفس نفیس موجود تھے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے دستے کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قوم کے لئے سرمایہ افتخار اس پوری ٹیم پر پوری قوم کو ناز ہے۔ اولمپکس میں اب تک ہماری شراکت کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنےوالادستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سےنوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب حاصل ہوئی ہے اور کھیلوں کے تئیں مثبت سوچ والدین میں بھی پیدا ہوئی ہے۔

صدرنے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی کارکردگی نہ صرف حصولیابی کے اعتبار سے ممتاز ترین ہے بلکہ امکانات کے اعتبار سے بھی اہم ہے۔ زیادہ تر کھلاڑی اپنے کیرئر کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ جس جذبے اور مہارت کے ساتھ انہوں نے ٹوکیو میں حصہ لیا ہندوستان آنے والے وقت میں کھیلوں کی دنیا میں مؤثر کن طور پر اپنی موجودگی درج کرائے گا۔

صدرجمہوریہ نے پورےدستے کو ان کی عمدہ مہارت کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کوچ حضرات،مدرگارعملے، اہل خاندان اور خیر خواہان کو بھی سراہا جنہوں نے ان کھلاڑیوں کی تیاری میں تعاون کیا۔

****

 

U.No.7917

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1746551) Visitor Counter : 145