وزارت دفاع

یوم آزادی 2021 کے موقع پر مسلح افواج کو آل انڈیا ریڈیو پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا خطاب

Posted On: 14 AUG 2021 7:39PM by PIB Delhi

میرے پیارے فوجی بھائیو اور بہنو،

قوم آج آدھی رات سے آزادی کے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ اس کا 75 واں سال۔ اس اہم موقع پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔  میں ممنون قوم کی طرف سے   فوج ، بحریہ ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے بہادر سپاہیوں اور فوجی افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ہمالیہ کی اونچی چوٹیوں سے لے کر سمندروں کی گہرائیوں تک اور تھر کے صحرا سے لے کر شمال مشرق کے مشکل جنگلوں تک قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

ہماری فوج کے صوبیدار نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں ملک کے لئے ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ جیت کر اس سال کے یوم آزادی کو مزید میٹھا بنا دیا ہے۔ صوبیدار نیرج کے ساتھ ہی ہندستانی کھلاڑیوں کے دیگر اولمپک تمغہ جیتنے والوں کو خاص طور پر کل لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے لئے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں یوم آزادی کے اس مبارک موقع پر ملک کے بہادر سابق فوجیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو قوم کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اور ...  ہمارے اُن بہادر فوجیوں کے خاندانوں کو کوئی نہیں بھول سکتا جنہوں نے اپنے پیارے نوجوانوں کو قوم کی خدمت کے لئے پیش کیا۔

آج کا دن اُن بہادر سپاہیوں کو یاد کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی عظیم قربانیاں دیں۔ میں ان کے خاندان کے ارکان کو یقین دلاتا ہوں کہ نہ صرف تمام ہندستانی آپ کے ساتھ ہیں بلکہ ممنون قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ہندوستانی تہذیب قدیم زمانے سے ہمیشہ پرامن رہی ہے، لیکن طاقت کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

ایک قول یہ بھی ہے کہ:

अहिंसापरमोधर्मःधर्महिंसातथैवच

عدم تشدد اگر ہمارا بنیادی فرض ہے تو قوم کی سالمیت کا تحفظ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔اس لئے ہم قوم کی وحدت اور سالمیت کے لئے کسی بھی چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اس لئے ملک میں امن اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ پانی، زمین، آسمان میں جہاں بھی ہوں قوم کی حفاظت میں چوکس اور باخبر رہیں۔ ممنون قوم ہمیشہ خاندان اور رشتہ داروں سے آپ کے  دور رہتے ہوئے ملک کی خدمت میں آپ کے عظیم کاموں کی تعریف کرتی ہے۔

اس مبارک موقع پر میں آپ کو کچھ اہم واقعات اور فیصلوں سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو ہماری آزادی کو مضبوط بنانے کے لئے اہم ہیں۔

جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ حالات ہماری چوکسی اور ناقابل تسخیر بہادری کی وجہ سے  پچھلے ایک سال کے دوران کنٹرول میں رہے۔ فروری 2021 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں بھی کمی آئی ہے۔ سرحد پار سے دراندازی مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کی چوکسی کی وجہ سے  رک گئی ہے۔

مشرقی لداخ میں  حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر اختلافات کو چین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کچھ جگہوں پر پیچھے ہٹنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

حکومت ہند ہمیشہ اس بات سے باخبر رہتی ہے کہ آپ کی سرگرمیوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ مالی سال 22-2021 کے مرکزی بجٹ میں دفاعی شعبے کو جدید بنانے کی تاریخی کوشش میں سرمایہ کاری کو 1.13 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 1.35 لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 18.75 فیصد زیادہ ہے۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ملک کی حفاظت کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔

آپ کو یاد ہوگا کہ فضائیہ کی آپریشنل برتری کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت ہند نے فرانس کے ساتھ 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے حکومتی سطح پر معاہدے  کئے تھے۔ اب تک 26 طیارےہندستان پہنچ چکے ہیں۔ 28 جولائی کو مشرقی ایئر کمانڈ کے ہاشیمارا ایئر فورس اسٹیشن پر رافیل کو باقاعدہ طور پر 101 اسکواڈرن میں شامل کیا گیا۔

اب تک صرف 101 اسکواڈرن کو فضائیہ اسٹیشن امبالا ، 17 سکواڈرن 'گولڈن ایرو' کے بعدرافیل سے لیس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جلد ہی باقی رافیل طیارے بھی ہندستان پہنچیں گے جس سے ہماری فضائیہ کی دفاعی صلاحیت میں معیاری اضافہ ہوگا۔

مرکزی کابینہ نے 13 جنوری 2021 کو فضائیہ کے لئے تقریبا 46,000 کروڑ (45,696) روپے کی لاگت سے دیسی لڑاکا طیارے ایل اے سی 83  تیجاس ایم کے -1خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ہلکا جنگی طیارہ ایم کے -1چوتھی نسل کا ایک جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جو ہمارے اپنے ملک میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ ہندستان ایرو ناٹکس لمیٹڈیہ طیارے ہندستان میں ہی تیار کرے گی۔ یہ دفاع کے میدان میں 'آتم نربھر بھارت' کے مقصد کو مضبوط کرنے کی ایک قابل ذکر مثال ہے۔

دیسی ایئر کرافٹ کیریئر آئی اے سی وکرانت نے 8 اگست 2021 کو اپنا چار روزہ پہلی سمندری سفر مکمل کیا۔ ہندستانی بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن  کی طرف سے ڈیزائن کردہ دیسی ایئر کرافٹ کیریئر 'وکرانت' کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ  میں بنایا جا رہا ہے۔ چھیاسی فیصد سے زائد دیسی میٹیریل کے ساتھ بنایا گیایہ جہاز ’’ آتم نربھربھارت ‘‘ کی ایک بڑی کامیابی ہے اور ہندستانی بحریہ کے ’’ میک ان انڈیا ‘‘ اقدامات کو آگے بڑھاتا ہے۔

'میک ان انڈیا' کے رُخ پرایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزارت دفاع نے 40000 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کا ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا نام پروجیکٹ 75 (انڈیا) ہے۔ ہندستانی  بحریہ کے لئے اسے  20 جولائی 2021 کو شروع کیا گیاہے۔ پروجیکٹ کے لئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ ماڈل کے تحت پروپوزل فار ایکوزیشن پروگرام (آر ایف پی) منتخب شراکت داروں کو جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ آبدوزیں ہندوستان کے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  نے حال ہی میں ہائپرسونک ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن وہیکل کے تجربے کے ساتھ ہائپرسونک اسکریمجیٹ ٹیکنالوجی کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ اس نے اگنی پی اور کچھ دوسرے میزائل کامیاب طور پر داغے۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مین پورٹیبل لانچر کے ذریعے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل بھی لانچ کیا۔ اس دوران نیو جنریشن آکاش (آکاش-این جی) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ میزائل پر مشتمل مکمل ہتھیاروں کے نظام کے کام کی فلائٹ ٹیسٹ نے توثیق کرد ی ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ آر ایف سیکر ، لانچر ، ملٹی فنکشن ریڈار اور کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سسٹم شامل ہیں۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اہلکار ہمیشہ دور دراز کے شمالی اور مشرقی ہندستان کے ناقابل رسائی علاقوں میں سڑک کے رابطے کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتے رہے ہیں، لیکن ان لوگوں نے کچھ عرصے آپ کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ اس کی سب سے اہم مثال ہماچل پردیش کے پیر پنجال سلسلوں کے ایک مشکل ترین علاقے میں اٹل سرنگ کی تعمیر کا ناقابل یقین کارنامہ ہے۔ اس کا افتتاح معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 03 اکتوبر 2020 کو کیا۔ 9.2 کلو میٹر لمبی سرنگ دنیا کی سب سے لمبی سرنگ ہے جو 10 ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر تعمیر کی گئی ہے۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مشرقی لداخ میں املنگلا پاس کے قریب 52 کلومیٹر لمبی چارکول سڑک 19300 فٹ کی بلندی پر تعمیر کر کے اسی ماہ ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس علاقے میں درجہ حرارت عام طور پر منفی 50 ڈگری رہتا ہے اور جسم میں آکسیجن کی سطح 50 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ میں اس کامیابی پر بی آر او کے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزارت دفاع نے مستقبل کے مستعد بہادر سپاہیوں کی اگلی نسل کی تیاری کے لئے سو نئے سینک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تمام اسکول لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لئے ہوں جس سے ہمارے ملک کی بیٹیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ قوم کے دفاع میں اپنی حصہ داری کو بڑھاسکیں گی۔

ہندوستان فوج کی تمام شاخوں میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے لئے مسلسل کوشش کی جارہی ہے اس جانب ویمن ملٹری پولیس کے پہلے دستے کو ہندوستان فوج میں شامل کیا گیا ہے۔ میں ان 83 خواتین سپاہیوں کو نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں جنھوں نے 61 ہفتے کی سخت تربیت کے بعد مئی 2021 میں اسے پاس کرلیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے خواتین افسران کے پرماننٹ کمیشن کے لئے ستمبر 2020 میں خصوصی نمبر زیرو-5 سلیکشن بورڈ قائم کیا۔ بورڈ کی سفارش پر نومبر 2020 میں بعض خواتین کو پرماننٹ کمیشن دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 میں ان خواتین افسران کو پاماننٹ کمیشن دینے کے لئے ایک اور حکم جاری کیا تھا جو نظرثانی شدہ ضابطوں کے تحت واجب تھا۔ اس کے بعد بورڈ کی سفارش پر مزید 147 خاتون افسران کو گزشتہ مہینے مستقل کمیشن دیا گیا۔ اب تک 615 میں سے 424 خواتین افسران اس سے مستفدین ہوچکی ہیں۔

انڈین کوسٹ گارڈ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب مسلسل کوشاں ہے اور تمام شعبوں میں خواتین کو مساوی مواقع دیئے جاتے ہیں۔ یہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

فوج کی مختصر مدتی خدمات کمیشن کے افسرن کئی دہائیوں سے یہ مانگ کرتے آئے تھے کہ ریٹائر ہوتے وقت انھیں اپنے رینک کو لاگو کرنے کا حق ہونا چاہئے۔ وزارت دفاع نے اس معاملے میں ایک مثبت فیصلہ کیا ۔ اس سے نہ صرف ان افسران کی شکایت دور ہوگی بلکہ نئے امیدواروں کو بھی مختصر مدتی کمیشن میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔

فروری 2021 میں ای چھاؤنی پورٹل کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس کے ذریعہ 62 کنٹونمنٹ بورڈز کے 20 لاکھ باشندوں کو آن لائن شہری خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔

ہندوستانی فورسز قدرتی آفات کے وقت میں ہمیشہ خدمات کے لئے تیار رہی ہیں۔ ہماری فورسز اور کوسٹ گارڈ نے قدرتی آفات سے نمٹنے والی فورس کے ساتھ کام کرکے سمندری طوفانوں کے دوران اور گزشتہ برس مانسون کے سیلاب میں دن رات خدمات انجام دیں۔

ہماری افواج کا خاص کام دشمنوں سے ملک کی حفاظت کرنا ہے لیکن ہمارے لڑاکا کس طرح چین سے رہ سکتے ہیں جب ایک دکھائی نہ دینے والا حیاتیاتی دشمن قوم کے لئے خطرہ بن کر آگیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بحران کے وقت باصلاحیت لوگ آگے بڑھ کر معاشرے کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہماری افواج نے بھی یہی کیا۔ فوج ہو یا بحریہ، فضائیہ ہو یا کوسٹ گارڈ، ان سب نے ہمارے سائنسدانوں، ڈاکٹروں، طبی عملے اور دیگر سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر ریلیف اور بچاؤ کارروائیاں انجام دیں، جن میں کورونا ویکسین ٹیکہ کاری، مریضوں سے متعلق خدمات اور آکسیجن کی سپلائی شامل ہیں۔

مسلح افواج کی طبی خدمات نے پہلے پہل کورونا سے متاثر ملکوں سے واپس لائے گئے ہندوستانیوں کے لئے کورنٹین مراکز قائم کئے ۔ عالمی وباء پھیلنے کے باوجود مسلح افواج عالمی وباء پر قابو پانےکے اقدامات میں لگی رہیں۔ اس وقت جب گلوان وادی قومی میڈیا میں چھائی ہوئی تھی، افواج نے خاموشی سے شہریوں کی مدد کی اور کووڈ-19 کے خلاف مرکز کی لڑائی میں ساتھ دیا۔ سرحد پر اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کی ٹیکہ کاری کی گئی تاکہ وہ دشمن سے خبردار رہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران وزارت دفاع کی تمام شاخوں نے کووڈ کیئر ہاسپٹل قائم کئے۔ طبی نظام میں آکسیجن کی کمی سے نمٹنے کے لئے DRDO کی ٹیکنالوجی  پر مبنی 935 میڈیکل آکسیجن پلانٹ ہر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں قائم کئے جارہے ہیں۔ یہ ملک بھر میں پی ایم کیئر کے ذریعہ فنڈ کئے گئے ہیں۔

کووڈ کے علاج کے لئے دوا کی تلاش میں ڈی آر ڈی او  کو بڑی کامیابی ملی۔ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسین اینڈ الائیڈ سائنس (INMAS) نے ڈاکٹر ریڈی لیباریٹری، حیدرآباد کے اشتراک سے ایک دوا تیار کی جو کووڈ کے مریضوں پر بہت مؤثر ثابت ہوئی ۔ آج ہم کورونا سے نمٹنے کے ایک اہم موڑ پر ہیں مجھے یقین ہے کہ جیت ہماری ہوگی۔

ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسل ہمارے فوجیوں کی بہادری اور ولولے سے واقف ہو۔نیشنل کیڈٹ کور(NCC) نے نوجوانوں میں اقدار پر مبنی کردار سازی کے لئے بڑا زبردست رول ادا کیا ہے۔ ہم NCC کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں تین لاکھ NCC آسامیاں جاری کی گئی ہیں۔

عزیز سپاہیو،بدلتے ہوئے ماحول میں سیکیورٹی کی سمتیں لگاتار تبدیل ہورہی ہیں۔ لہذا آپ سے میری اپیل ہے کہ ہر اس آزمائش کے لئے تیار رہیں، جو آپ کی راہ میں آسکتی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہمیشہ آپ کی اور آپ کے عزیزوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

اور آخر میں ان الفاظ کے ساتھ میں وداع لیتا ہوں اور آپ لوگ بھی ہاتھ جوڑکر مادر وطن کو سلام پیش کریں۔

بھارت ماتا کی جے

وندے ماترم

****

U.No.7918

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1746550) Visitor Counter : 346


Read this release in: English , Hindi , Tamil