اسٹیل کی وزارت

وزارت فولاد میں سیل کے ملازمین نے سب سے زیادہ تعداد میں وزاعظم شرم اعزازات جیتے

Posted On: 14 AUG 2021 8:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14اگست 2021/ وزارت فولاد کے تحت ایک مہارتن سرکاری شعبے کے  مرکزی صنعت   اسٹیل اتھارٹی آف  انڈیا لمیٹیڈ (سیل)کے ملازمین نے  اپنی عمدہ   کارکردگی ، کام کی مہارت  اور فرض کے تئیں اپنے اپنے آپ کو وقف کردینے  کے لئے سال 2018 کے پردھان منتری   شرم ایوارڈ جیتے ہیں۔  کل 69 ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سے  31 ایوارڈ  پانے والے ملازمین  سیل کے ہیں۔  یہ سال کے دوران کسی بھی   ادارے کے   ملازمین کے ذریعہ  جیتے گئے وزیراعظم  شرم ایوارڈ کی  سب سے زیادہ  تعداد ہے۔ سیل کے6 ملازمین نے  شرم بھوشن جیتا ہے ، چھ ملازمین نے   شرم ویر /ویرآنگنا اور 19 ملازمین نے  شرم شری /شرم دیوی  ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے  سیل کی  سربراہ محترمہ سوما منڈل نے کہا’’شرم  ایوارڈ حکومت ہند کے ذریعہ   محنت کشوں کو   عطا کئے جانے والے سب سے  عزت افزا  ایوراڈ میں سے   ایک ہیں۔  ہمارے ملازمین نے    ایک بار پھر  اپنی حصولیابیوں سے  فخر کرنے کا  موقع دیا ہے‘‘۔

پردھان منتری شرم ایوارڈ ملازمین کے ذریعہ خصوصی کارکردگی  ، فرض کے تئیں    اعلی ترین سطح کا وقف کرنے کا جذبہ  ،  پیداواریت کے میدا ن میں  خصوصی تعاون  مصدقہ  جدید  صلاحیتوں، تیز ذہن  اور غیر معمولی حوصلے کے ساتھ  کئے گئے  ان کے اعلی ترین  تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7923

 



(Release ID: 1746494) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Punjabi