قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امورکے وزیرجناب ارجن منڈا نے آزادی کا امرت مہوتسوکے حصے کے طورپر آندھراپردیش کے قبائلی  ثقافتی تحقیق اور تربیت سے متعلق مشن (ٹی آرآئی ) کے لئے نئی عمارت کا مپلیکس کا افتتاح کیا


قبائلی تحقیق سے متعلق اداروں کونہ صرف یہ قبائلیوں پرتحقیق کرناچاہیئے بلکہ قبائلیوں کے لئے تحقیق کرنا چاہیئے :جناب ارجن منڈا

Posted On: 15 AUG 2021 7:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15؍اگست:قبائلی امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا قبائلی امورکی وزیرمملکت رینو کاسنگھ سروتا اورآندھرپردیش کے نائن وزیراعلیٰ اورقبائلیوں کی بہبود کی وزیرپا مولاپشپا سری وانی جی نے آزادی کا امرت مہوتسو75@   کے حصے کے طورپر 15اگست ، 2021 کو آندھرپردیش کے قبائلی ثقافتی تحقیق وتربیتی مشن ٹی آرآئی کے لئے ایک عمارت کا مپلیکس کا ورچوئل طورپرافتتا ح کیا ۔ 

اس پروگرام کا انعقاد ٹی آرآئی آندھراپردیش نے کیاتھا، محترمہ پامولاپشپا سری وانی جی نے ٹی آرآئی آندھراپردیش کی مختلف سرگرمیوں کا اجاگرکیااورافسران کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا نیز ٹی آرآئی آندھراپردیش کی عمارت اورمختلف پروجیکٹوں کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے قبائلی امورکی وزارت کا شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پروگرام  میں شامل ہوتے ہوئے کہاکہ ٹی آرآئی نے قبائلی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ثبوت کی بنیاد پر منصوبہ بندی اورمناسب قوانین /صلاحیت  سازی معلومات کے فروغ اوربیداری پیداکرنے کے لئے ریاستوں کومعلومات فراہم کرتے وہئے قبائلی ثقافتی وراثت کے تحفط میں ٹی آرآئی کو ایک کلیدی کرداراداکرناہے۔ انھو ںنے کہاکہ ٹی آرآئی  کو نہ صرف ‘‘ قبائلیوں پرکرناچاہیئے بلکہ قبائیلیوں کے لئے  بھی تحقیق کرناچاہیئے ، اورانھیں معلومات اور حقیق کے ادارے کے طورپر قبائلی فروغ کے لئے  ایک تھنک ٹینک کی حیثیت سے اپنی اہم ذمہ داری پرتوجہ مرکوز کرنا چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ وزارت قبائلی زندگی اورثقافت کے مختلف پہلوؤں پرتحقیق کے لئے 27قبائلی تحقیق اداروں کے لئے رقومات فراہم کررہی ہے اور اس نے عمارت کی تعمیر نیز بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری کے لئے 10 ٹی آرآئی کے لئے بھی رقومات فراہم کی ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HOPZ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XMJ.jpg

قبائلی امورکی وزیرمملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے کہاکہ ریاستی حکومت کو اپنے متعلقہ ٹی آرآئی میں وافرمقدارمیں بہترقسم کی افرادی قوت اورتحقیق کارمہیاکرنے چاہیئں تاکہ تحقیق سے متعلق سرگرمیوں کو آگے بڑھایااسکے ۔ انھوں نے بنیادی ڈھانچہ تیارکرنے کے لئے آندھرپردیش کا شکریہ اداکیا جس سے قبائلی امورپرمعیاری تحقیق میں مدد ملے گی ۔

وزیراعظم نے 20جنوری ، 2015کو ایک جائزہ میٹنگ  میں اس بات پرزوردیاکہ ‘‘ٹی آرآئی کو درج فہرست قبائلی سے متعلق پالیسی سازی میں بڑا رول نبھاناچاہیئے ۔ ٹی آرآئی کو اعلیٰ درجے  کے تحقیقی ادارون سے تحت فروغ دیاجاناچاہیئے ۔ اس لئے نیتی آیوگ نے قبائلی امور کی وزارت ٹی آرآئی اوردیگر وزارتوں کی نمائندگی کے ساتھ امرکنٹک میں اندراگاندھی نیشنل قبائلی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹرایس ایم جھاراوال کی سربراہی میں ایک ذیلی گروپ تشکیل دیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BCNM.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A06M.jpg

ذیلی گروپ نے رپورٹ میں پایاکہ قبائلی تحقیق اورترقی کے لئے قومی سطح کا کوئی ادارہ نہیں ہے اورموجود ٹی آرآئی کو مستحکم اور متحرکت بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔ حالانکہ قبائلیوں کی ترقی کے لئے ایک تھنک ٹینک کے طورپر معلومات اورتحقیق کے ادارے کے طورپر کام کرنے کی نیت سے کئی ٹی آرآئی /ریاستی  سماجی بہبود /قبائلی بہبود کے محکموں میں معمول کے انتظامی کام کاج میں مصروف تھیں اس لئے وہ دیئے گئے ٹاسک کو حاصل کرنے میں ناکام رہیں ۔ ماہرین کے گروپ اورنیتی آیوگ کی سفارشات کی بنیادپرٹی آرآئی اسکیم  14-2013کے تین کروڑکے بجٹ کو بڑھاکر 20-2019میں 120کروڑروپے کردیاگیا۔ ٹی آرآئی کو مدد دینے کی اسکیم کے تحت کئی ریاستیں اور مرکزکے زیرانتظام علاقے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے کے لئے آگے آئے ہیں تاکہ کئی موجودہ ٹی آرآئی کو فنڈ مہیاکرکے انھیں جدید بنایاجاسکے ۔ قومی سطح کا قبائلی ادارہ قائم کیاجارہاہے اوراسے سرکاری انتظامیہ کے ہندوستانی ادارے کے کیمپس میں سرگرم بنایاگیاہے ۔

آندھرپردیش اوراتراکھنڈ سمیت 27ٹی آرآئیز کی  13اپنی عمارتیں ہیں ، 2019میں ٹی آرآئی اتراکھنڈ عمارت مکمل ہوئی اوراس کا افتتاح کیاگیا جب کہ ٹی آرآئیز کی  9عمارتی زیرتعمیرہیں ۔ ٹی آرآئیز سرکاریایونیورسٹی عمارتوں سے چلائے جارہے ہیں ۔

 اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے قبائلی امورکی وزارت کے سکریٹری جناب انیل کمارنے کہا کہ وزارت قبائلی تحقیقی ادارے کی مدد کی اسکیم کی دیکھ ریکھ کررہی ہے اوران کی بنیادی ڈھانچے کی ضرورتوں ، تحقیقی ودستاویزی سرگرمیوں کے تربیتی اورصلاحیت سازی کے پروگراموں کے لئے تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ قبائلی فنون اورثقافت کا تحفظ کیاجاسکے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزارت کے جوائنٹ سکریٹری نول جیت کپورنے کہاکہ وزارت نے ٹرپ ، پورٹل ڈیجیٹل لاکر اور آدی پریکشن پورٹل تیارکرنے سے مختلف اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اقدامات کئے ہیں تاکہ ٹی آرآئیز کودیئے گئے پروجیکٹوں کی نگرانی کی جاسکے ۔

آندھراپردیش حکومت میں قبائلی بہبود میں حکومت کے سکریٹری کانتی لال ڈانڈے جی اورعوام کے نمائندوں کے علاوہ ٹی آرآئی کے ڈائرکٹرجناب رویندربابونے اس پروگرام اہتمام کیااور ٹی آرآئی آندھراپردیش کے مختلف اقدامات کو اجاگرکیا۔

 

 

****************

 

ش ح۔ش ر۔ع آ

U NO. 7898


(Release ID: 1746346) Visitor Counter : 251


Read this release in: English , Hindi , Punjabi