وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی کا امریکہ کادورہ

Posted On: 15 AUG 2021 11:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی15؍اگست:وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ، سی پی موہنتی امریکہ کے 5روزے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں ۔ اس دورے کا مقصد باہمی فوجی تعاون میں اضافہ کرناہے اورفوج سے فوج کے درمیان دفاعی شراکت داری کے لئے مستقبل کے مواقع تلاش کرنا ہے ۔

وائس چیف دفاع کے کثیررخی سربراہوں کی  کانفرنس میں شرکت کریں گے جو ہوائی میں ہورہی ہے ، جس میں تین اہم موضوعات پرتبادلہ خیال ہوگا :کس طرح کووڈ -19ہمیشہ قومی سلامتی کے لئے چیلنج ہوگا ؛، ایک کھلے اورآزاد ہند بحرالکاہل میں کثیرجہتی کارول اورچیلنجز اور ٹکنالوجی کے استعمال سے ہونے والے خطرات کے مواقع ۔ اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی ان ملکوں کی سینیئرفوجی قیادت کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے جو دفاع کے سربراہوں کی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔

بعد میں وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف واشنگٹن بی سی کا دورہ کریں گے اور امریکہ کے دفاع کے محکمے کے سینئرفوج لیڈروں اور شہری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ پروگرام ایگزیکیٹو آفس (پی ای او) سولجر کادورہ کریں گے اور قریبی جنگی اسکواڈ ، سولجر سروائیوایبلٹی ، سوجلرلیتھیلٹی ، سولجرمینووراور پری سیشن ٹارگیٹنگ اور انٹی گرٹڈ یوزیول اوامینٹیشن سسٹم میں اختراعات کا نظارہ کریں گے ۔ ان میٹنگوں کا مقصد دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان تعاون کو بڑھاناہے ۔

****************

 

ش ح۔ح ا۔ع آ

U NO. 7900


(Release ID: 1746279) Visitor Counter : 183