اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت فولادکے آر آئی این ایل کے ذریعہ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یوم آزادی منایا گیا

Posted On: 15 AUG 2021 8:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15اگست 2021/وزارت فولاد کے تحت  آر آئی این ایل –ویژاگ اسٹیل پلانٹ نے آج اوکونگرم میں حب الوطنی  کے  جوش و جذبے کے ساتھ 75واں  یوم آزادی کے ساتھ منایا۔آر آئی این ایل کے   ڈی(سی) اور سی ایم ڈی –ایڈیشنل چارج،  جناب ڈی کے موہنتی نے  قومی ترنگا  پھیرایا اور پروگرام کے مقام پر سی آئی ایس ایف  کے جوانوں  کے ذریعہ  دی گئی   سلامی لی۔

تقریب، تمام کووڈ -19 احتیاط کے ساتھ  منعقد کی گئی۔  اس موقع پر  ملازمین اور ان کے کنبے کے  ممبران کو خطاب کرتے ہوئے  جناب موہنتی نے آر آئی این ایل کے   تمام  عہدیداروں اور ملازمین  اور ان کے کنبے کے  ممبران، سی آئی ایس ایف کارکنان  اور ہوم گارڈوں،  سپلائرز، صارفین، شراکت داروں، مستفدین اور وی ایس پی کے   تمام  خیر خواہوں جو آر آئی این ایل کے تمام طویل سفر کے دوران اس سے وابستہ رہے ہیں، کو  دلی مبارک باد دی۔

انہوں نے’’آزاد ہندستان‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے  تمام شہیدوں کو  ان کی انتھک اور نہ ختم ہونے والی  کوششوں  کے لئے خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے  ملک گیر مہم ، آزادی کا امرت مہوتسو  منعقد کرنے کے لئے حکومت ہند کی کوششوں کی ستائش کی۔  یہ پروگرام شہریوں کی حصہ داری پر توجہ مرکوز کرے گا اور جسے ایک ’تحریک‘ کی شکل میں بدلا جائے گا۔

 یوم آزادی تقریب کے  حصہ کے طور پر، سی آئی ایس ایف کے ذریعہ یوگا کا مظاہرہ ، سی آئی ایس ایف ڈاگ اسکواڈ مظاہرہ ۔ آگ کی نمائش اور ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔

 

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7892


(Release ID: 1746238) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Punjabi