اسٹیل کی وزارت

قومی معدنیات فروغ کارپوریشن، وزارت فولاد نے 75واں یوم آزادی منایا

Posted On: 15 AUG 2021 7:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15اگست 2021/ وزارت فولاد کے انتظامی کنٹرول میں آنے والی  ملک کی  سب سے بڑی   خام لوہے کی پیداواری نورتن  کانکنی  کمپنی  قومی  معدنیات فروغ کارپوریشن یعنی  نیشنل  منرل  ڈیولپمنٹ کارپوریشن، (این  ایم ڈی سی) نے  حیدرآباد میں  کمپنی کے  صدر دفتر اور اس کے تمام  پروجیکٹ مقامات پر ہندستان کا    75واں یوم آزادی بڑے جو ش و خروش کے ساتھ  منایا۔  این ایم ڈی سی کے  سربراہ منیجنگ ڈائریکٹر جناب   سمیت دیب نے   وزیراعظم دفتر کے  اعلی ترین عہدیدار  جناب اے شنکریا کے ساتھ حیدرآباد میں  این ایم  ڈی سی کارپوریٹ دفتر میں  قومی ترنگا  پھیرایا۔ یہ تقریب  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعہ   جاری کئے گئے  رہنما خطوط کے مطابق   محفوظ فاصلے کی  تعمیل کرتے ہوئے منعقد  کی گئی تھی۔

اس موقع پر قومی معدنیات فروغ کے سربراہ   اور منیجنگ ڈائریکٹر   جناب سمت دیب نے کہا کہ   انڈیا 75 کا جشن منانے کے لئے ’’حکومت ہند نے آزادی  کا امرت مہوتسو  -ہماری جنگ آزادی کی یاد میں 75 ہفتوں کا   کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا ہے۔  ہمارے ملک کی  خوشحال تاریخ اور  تہوار منانے والی اس تحریک میں   حصہ لینے کے لئے  آپ سبھی کو  مدد کرتے ہوئے  مجھے بے حد خوشی اور فخر  محسوس کررہے ہیں۔     جناب   سمت دیب نے قومی تعمیر   سرکاری   انٹرپرائزیز کے   تعاون کا بھی   ذکر کیا۔   سربراہ اور منیجنگ ڈائریکٹر نے  قوم کی یا ملک کی ریڑھ کی  ہڈی  کے طور پر    سرکاری انٹر پرائزز   اور خدمت کے   ثبوت  کی شکل میں  مخالف حالات کا   سامنا کرنے کے لئے     ان کے لچیلے پن کا بھی  ذکر کیا۔

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7890



(Release ID: 1746236) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Punjabi