امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 75ویں یوم آزادی پر اہل وطن کو نیک خواہشات پیش کیں


اس بڑے دن پر میں ملک کی حفاظت کرنے والے اپنے تمام بہادر سپاہیوں اور جنگ آزادی کے عظیم جنگجوؤں کے سامنے جھکتا ہوں، جنہوں نے آزادی کی جنگ میں اپنا سب کچھ چھوڑ دیا۔ آپ کی قربانی اور لگن ہمیں قوم کی خدمت کے لئے متاثر کرتی رہے گی

ایک طرف وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک کی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور دوسری طرف معاشرے کا غریب اور محروم طبقہ مرکزی دھارے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہے

آئیے ، مودی جی کے آتما نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں شراکت دار بنیں جب کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے ہندستان کو عالمی رہنما بنانے کے لئے ہماری بے پناہ صلاحیتوں کو پیش کیا ہے، نئے ہندستان کی طاقت، تاریخی اصلاحات اور حل کے ساتھ آگے بڑھیں

Posted On: 15 AUG 2021 7:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15اگست 2021/مرکزی  وزیر داخلہ جناب امت  شاہ نے 75ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں، ٹوئٹس کی ایک سیریز میں  جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ’ اس بڑے دن پر ،  میں ملک کی حفاظت کرنے والے اپنے تمام بہادر  سپاہیوں اور جنگ آزادی  کے عظیم  جنگجوؤں کے سامنے جھکتا ہوں جنہوں نے آزادی کی جنگ میں اپنا سب  کچھ چھوڑ دیا ۔ آپ کی قربانی  اور لگن ہمیں قوم کی خدمت کے لئے  متاثر کرتی رہے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ایک طرف وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور دوسری طرف معاشرے کا غریب اور محروم طبقہ  مرکزی دھارے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہے۔  آیئے،  جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے تو مودی جی کے آتما نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں  شراکت دار بنیں۔‘‘

جناب امت شاہ نے مشہور لال قلعے کی فصیل سے وزیرعظم کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ   وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے ہندستان کی طاقت  اور تاریخی سدھاروں  اور نئے عزائم کے ساتھ بڑھتے ہوئے   پوری دنیا میں ہندستان کو  عالمی رہنما بنانے کی ہماری   بے پناہ صلاحیتوں کو  پیش کیا ہے۔

ان کا خطاب  آتم نربھر بھارت کے   اٹوٹ عزم کی  علامت ہے۔

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7888



(Release ID: 1746235) Visitor Counter : 179


Read this release in: Tamil , English , Marathi