وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈنے 75 واں یوم آزادی کا جشن منایا

Posted On: 15 AUG 2021 5:56PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • انڈین کوسٹ گارڈ نے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 100 جزیروں پر قومی پرچم لہرایا
  • پورے ہندوستان میں کوسٹ گارڈ اسٹیشنوں پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا
  • ان میں باہمی بات چیت کے پروگرام ، شجرکاری مہم ، سائیکلا تھن ، کوئز مقابلے اور موٹر سائیکل ریلیاں شامل ہیں

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ  کے موقع پر نیز لوگوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیےملک کی منتخب 100 آباد اور غیر آباد جزیروں پر قومی پرچم لہرایا۔ ان میں سے 36 جزیرے مغربی ساحل پر واقع ہیں جبکہ 25 جزائر مشرقی ساحل پر ہیں۔ انڈمان و نکوبار کے 24 جزیروں اور لکشدیپ اور منیکوئے کے 15 جزیروں پر بیک وقت ترنگا لہرایا گیا۔

'آزادی کا امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر ، آئی سی جی نے لوگوں کے درمیان حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے پورے ہندوستان میں مختلف کوسٹ گارڈ اسٹیشنوں پر پروگراموں کے ایک سلسلے کا بھی انعقاد کیا۔ ان میں ماہی گیروں کے ساتھ باہمی بات چیت کے پروگرام ، شجر کاری مہم ، سائیکلاتھن ، واکاتھون ، مضمون نویسی کے مقابلے ، ڈرائنگ مقابلے ، کوئز مقابلے اور موٹر سائیکل ریلیاں شامل ہیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7882



(Release ID: 1746179) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Marathi , Hindi