سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر فار پاؤڈر میٹالرجی اینڈ نیو میٹریل (اے آر سی آئی) نے لیتھیئم آئن بیٹریوں کے لیے بیٹری گریڈ کیتھوڈ میٹریل ٹکنالوجی کے لیے الوکس منرلز کے ساتھ ٹکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 13 AUG 2021 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 اگست 2021: لیتھیئم آئن بیٹریوں (ایل آئی بی) کے لیے کیتھوڈ مواد تیار کرنے کے لیے ایک نئی دیسی ٹکنالوجی کا استعمال جلد ہی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے درکار بیٹریوں کی قیمت کو کم کر سکتا ہے۔ کیتھوڈ خود مواد کی کل لاگت (ایل آئی سی ایس) میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور بھارت ان مواد کی درآمد پر انحصار ہے۔

بھارت سرکار کے خود مختار ترقیاتی مرکز سائنس و ٹکنالوجی کے ایک شعبے، انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر فار  پاؤڈر میٹلرجی اینڈ نیو میٹریلز  نے لیتھیم آئن فاسفیٹ (ایل ایف پی) کیتھوڈ مواد کی تیاری کے لیے ایک خود مکتفی ٹکنالوجی تیار کی ہے۔ اے آر سی آئی اور حیدرآباد میں واقع کمپنی ایلوکس منرلز نے ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے کل 12 اگست 2021 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اے آر سی آئی مجلس انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر انیل کاکوڈکر نے تکمیلی صلاحیتوں والی مختلف تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کے مطابق تحقیق و ترقی کے اداروں، صنعت اور حکومت کو بھارت میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے پھیلاؤ کو فروغ دینے اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اے آر سی آئی اور الوکس منرلز کو ٹکنالوجی کو آگے بڑھانے اور ای وی ڈومین کے لیے درکار ٹکنالوجیز میں ملک کے خود انحصاری میں حصہ ڈالنے پر مبارکباد پیش کی۔

حکومت تلنگانہ کے محکمہ صنعت و تجارت آئی ٹی ای اینڈ سی کے پرنسپل سکریٹری جناب جیئش رنجن نے کہا کہ تلنگانہ کی ای وی پالیسی اور بھارتی تناظر میں ای وی ایس کو زیادہ سستا اور موزوں بنانے کی فریم ورک پہل کے ذریعے ریاستی حکومت ایک سازگار ایکو سسٹم بنانے کی سمت میں بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ہم نے اے آر سی آئی اور الوکس منرلز کی مدد کی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈویژن (اے آئی ڈویژن) کے شعبہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی)کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنیل کمار اور اے آر سی آئی انتظامی کونسل کے اراکین نے اے آر سی آئی کو قابل منتقلی تحقیق اور اختراع کے لیے محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے اداروں میں سے ایک ہونے پر سراہا اور اس اہم ٹکنالوجی کے پہلے وصول کنندہ ہونے پر الوکس منرلز کو مبارکباد پیش کی۔

اے آر سی آئی کے ڈائریکٹر (اضافی چارج) ڈاکٹر ٹاٹا نرسنگھ راؤ نے کہا کہ کیتھوڈ مواد کی لاگت صرف ایل آئی بی کی مجموعی لاگت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور چوں کہ بھارت ان مواد کی درآمد پر بہت منحصر ہے اس لیے الیکٹروڈ مواد تیار کرکے اور ایل آئی بی ٹکنالوجی میں صنعتی اداروں کی معاونت کرکے مقامی طور پر ٹکنالوجی تیار کرنا بہت اہم ہوگیا ہے۔

جناب راجیو ریڈی، ڈائریکٹر میسرز الوکس منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ حیدرآباد کے ڈائریکٹر جناب راجیو ریڈی نے کہا کہ ان کی کمپنی کو اے آر سی آئی میں شمولیت پر فخر ہے اور وہ ایل ایف پی ٹکنالوجی کی کام یاب کمرشلائزیشن کے منتظر ہیں۔ انھوں نے اس کوشش میں اشتراک کرنے پر ٹیم اے آر سی آئی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جی مالسور،حکومت تلنگانہ کے الیکٹرانکس اور ای وی ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جناب ایس کے شرما، الوکس منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے دونوں ڈائریکٹر جناب راجیو ریڈی اور اے آر سی آئی چنئی کے علاقائی  ڈائریکٹر ڈاکٹر آر گوپالن، اے آر سی آئی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رائے جانسن اور سینٹر فار نینو میٹریل کے سربراہ ڈاکٹر آر وجے بھی موجود تھے۔

آتم نربھر بھارت مہم کے تحت یہ ٹکنالوجی متبادل توانائی مواد اور نظام (ٹی آر سی) پر تکنیکی تحقیقی مرکز (ٹی آر سی) کے تحت تیار کی گئی ہے اور معلومات کی منتقلی کے لیے دست یاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WTKJ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VG5J.png

***

U. No. 7827

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1745726) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Punjabi