کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمٹڈ(CIL)، کوئلے کی وزارت میں آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات
سی آئی ایل نے 75 ویں سالگرہ کے عہد’’گوگرین۔ ڈرنگ کلین‘‘ کے بنیادی موضوع کو چنا
Posted On:
13 AUG 2021 3:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی 13 اگست2021: کول انڈیا لمٹڈ(CIL) جو کوئلے کی وزارت کے تحت ایک CPSE ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔ مارچ 2021 سے شروع ہونے والی 75 ہفتوں کی تقریبا ت میں متعدد پروگرام ہیں جہاں ہر عمر کے لوگ جوش وخروش کے ساتھ حصہ لے کر ملک کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو (AKAM)کے پانچ ستونوں کے تحت تمام ریاستوں میں واقع اس کی ذیلی اکائیوں اور کولکتہ میں اس کے ہیڈکوارٹرز میں بھرپور اور متنوع پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ CILنے ’’گوگرین۔ ڈرنگ کلین‘‘کے بنیادی موضوع کو ریزولو@75 پلر کے تحت اختیار کیا ہے جس میں ماحولیاتی تحفظ اور ٹھوس تقریبات کے بارے میں بیداری سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس سال مارچ سے تمام پروگرام کووڈ-19 کے مطلوبہ ضابطوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے منعقد کئے گئے اور AKAMکے تھیم کی عکاسی کی گئی۔ اگست کے پہلے دو ہفتوں میں CIL اور اس کے ذیلی اداروں نے آزادی کے جوش وخروش کو مزید تیزی دینے کے لئے متعدد سرگرمیاں رکھیں۔
اگست کے پہلے ہفتے میں ایسٹرن کولفیلڈ لمٹڈ(ECL) ذاتی صفائی ستھرائی پر ایک بیداری سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ مہاندی کولفیلڈز(MCL) کی جانب سے سمبلپور ضلع کے بسیاپلی گاؤں میں اسکول اور کالج جانے والی لڑکیوں میں مفت سنیٹری نیپکن تقسیم کئے گئے۔ سنٹرل مائن پلاننگ اینڈڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ’’آزادی میں خواتین کا کردار‘‘ پر ایک سیشن کے علاوہ آزادی کے موضوع پر ویسٹرن کولفیلڈ لمٹڈ(WCL) کے ملازمین، کولفیلڈ لمٹڈ(NCL) کے ذریعہ نکڑناٹک، ریلیوں اور بیداری سیشن کااہتمام اور ساؤتھ ایسٹرن کولفیلڈ لمٹڈ (SECL) کے ذریعہ بڑی تعداد میں پودوں کی تقسیم اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے والی سرگرمیوں کی اہم خصوصیات تھیں۔
اگست2021 کے دوسرے ہفتے میں ہینڈلوم کے قومی دن کے موقع پر بھارت کوکنگ کول لمٹڈ (BCCL) میں ہینڈلوم مصنوعات کی فروخت کے لئے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ NCL کے ایک گاؤں میں مقامی خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کھادی اور ہینڈلوم مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ SECL کے تحت تمام ذیلی علاقوں میں کارکنوں ،گاؤں والوں اور افسران میں پودے تقسیم کئے گئے۔ ’’کانکنی کے مقامات پر صاف ہوا کا قومی پروگرام اور لگاتار صاف ماحول کے چیلنجوں‘‘ پر CIL میں آن لائن سیمنار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ECL کے ذریعہ اسکولی بچوں کے لئے بھارت چھوڑو تحریک سے متعلق ایک پروگرام میں پچاس سے زیادہ بچوں اور 100 ایگزیکٹیوز نے حصہ لیا۔ CMPDIL اور ECL کے ذریعہ 3.7 ہیکٹیئر زمین پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی۔ ڈبلیو سی ایل ہیڈکوارٹرز، ناگپور میں ایک مستقل فوٹو گیلری قائم کی گئی جہاں اگست کرانتی (بھارت چھوڑو تحریک) کے اہم واقعات کی عکاسی ہے۔ اگست کے دوسرے ہفتے میں ہوئے پروگراموں میں آزادی کے بنیادی خیال پر اسکولی بچوں کے پینٹنگ مقابلے بھی کرائے گئے۔
آنے والے دنوں کے لئے CIL اور اس کے ذیلی اداروں نے AKAM کلینڈر کے تحت جن سرگرمیوں کی منصوبہ بندی ہے جن میں فوٹو گرافی اور پینٹنگ کے آن لائن مقابلے شامل ہیں۔ CIL اور اس کے ذیلی اداروں میں جو پروگرام ہوں گے ان میں کوئلہ درپن (کول انڈیا لمٹڈ۔ آزادی کا امرت مہوتسو پر ہندی میگزین) ایڈیشن کا آغاز، ’’گوگرین۔ ڈرنگ کلین‘‘ کے بنیادی موضوع پر پودوں کی تقسیم، ہندوستان کی جدوجہد آزادی پر لیکچرز اور سالانہ یوم آزادی کا اہتمام شامل ہیں۔ اگست 2021 کے لئے دیگر پروجیکٹ سرگرمیوں میں حب الوطنی کے موضوع پر ثقافتی پروگرام ، WCL کے ذریعہ ناگپور ضلع کے مجاہدین آزادی کی عزت افزائی، کووڈ-19 کے دوران خدمات انجام دینے کے لئے نرسوں اور ڈاکٹروں کی عزت افزائی تقریبات ، بھارت کوکنگ کول لمٹڈ میں ’’واک فار کلین دھنباد‘‘، جوٹ کے تھیلیوں کی تقسیم اور جدوجہد آزادی اور ملک کی آزادی کے پیغام والے پوسٹروں کی تقسیم شامل ہے۔
****
U.No.7815
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1745540)
Visitor Counter : 303