جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بھارت نے قابل تجدید توانائی کےشعبے میں100 گیگاواٹ کی صلاحیت کا سنگ میل حاصل کیا

Posted On: 12 AUG 2021 7:57PM by PIB Delhi

 

بھارت میں قابل تجدید توانائی کی کل صلاحیت ، بڑے ہائیڈرو کو چھوڑ کر ، 100 گیگا واٹ کے سنگ میل کو عبور کر چکی ہے۔ آج ہندوستان نصب شدہ آر ای کی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے ، شمسی  توانائی میں5 ویں اور ہوا کے دباؤ کے ذریعہ حاصل کی جانے والی توانائی کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اپنے لیے،اپنی ضرورت کے عین مطابق اہداف مقرر کیے ہیں ، جسے حاصل کرنے کے لیے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت پوری شدت کے ساتھ عہد بند ہے۔

اطلاعات کے مطابق100 گیگاواٹ نصب کیا گیا ہے ، 50 گیگاواٹ کی تنصیب کا کام فی الوقت آخری مرحلے میں ہے اور 27 گیگاواٹ کی ٹینڈرنگ کی جا رہی ہے۔ بھارت نے 2030 تک 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے اپنے عزائم پر کاربند ہے اور اس تعلق سے کوششیں مسلسل جاری ہے۔اگر بڑی ہائیڈرو کو شامل کیا جائے تو نصب شدہ آر ای کی  صلاحیت 146گیگا واٹ تک بڑھ جاتی ہے۔

100گیگا واٹ کی نصب شدہ آر ای  صلاحیت کا حصول 2030 تک 450گیگا واٹ کے ہدف کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مرکزی وزیر برائے توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ نے اس موقع پر ٹویٹ بھی کیا۔

******

 ( ش ح ۔س ک)

U. No.- 7811


(Release ID: 1745381) Visitor Counter : 290


Read this release in: English , Hindi , Punjabi