وزارت دفاع

مینٹی ننس کمان کے کمانڈروں کی کانفرنس

Posted On: 13 AUG 2021 9:20AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 اگست2021:ائیر چیف مارشل  آر کے ایس  بھدوریہ  ، پی وی ایس ایم،  اے وی ایس ایم ،وی ایم ، اے بی سی ، فضائیہ کے عملے کے سربراہ (سی اے ایس ) نے 11 اور 12  اگست  2021  کو وایو سینا  ناگر  ، ناگپور میں  ‘ مینٹی ننس کمان کے کمانڈروں  کی کانفرنس میں شرکت کی ۔فضائیہ کےسربرا ہ کے وہاں  پہنچنے پر ائیر مارشل   ششی کر چودھری  ، اے وی ایس ایم  ، وی ایس ایم  ،اے ڈی سی ،اے او سی  ان  - سی ایم سی نےخیر مقدم کیا۔

          اس دوروزہ تقریب میں  ایم سی کے تحت آنے والے  بیس  ریپئر ڈپو  ،  سازوساما ن کا ڈپو اور دیگر اسٹیشنو  ں / یونٹوں  کے کمانڈروں  نے شرکت کی ، جنہوں  نے جاری پروجیکٹوں پر نظرثانی کی اور آنے والے برسوں میں  ایم سی کے اہداف اور کام کاج کا بھی   جائزہ لیا۔

          کمانڈروں سے اپنے خطاب میں  بھارتی بحریہ کے سربراہ نے   بھارتی فضائیہ کے وسیع اور متنوع  انونٹری  کے صحیح بندوبست  میں  ایم سی کے  کلیدی  کردار  کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں  نے  جدید کاری  اور مستقبل کےلئے تیار آئی اے ایف   کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے شروع کئے گئے کمان کے اقدامات  کی ستائش کی  ۔ سی اےایس  نے  پیچیدہ حالات  میں   رکھ رکھاؤ اور آپریٹو نظام کو بہتر بنانے کے لئے صلاحیت سازی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ساتھ ہی  دیسی پرو جیکٹوں   کی سرگرم  پیرو ی پرزوردیا۔

          حالیہ ایوینٹس  پر روشنی ڈالتے ہوئے سی اے ایس نے  نئے سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مناسب چوکسی کی اہمیت  پر زور دیا۔ انہوں نے  آئی اے ایف  کے  ٹرانس فارمیشن  اور ازسرنو ڈھانچہ جاتی کام کاج میں    اے آئی اور آٹو میشن  جیسی  جدید ترین ٹکنالوجی  اپنانے کے پہلوؤں  پر غور کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے  کہ آئی اے ایف  ہمیشہ لڑائی کے لئے تیار ہے۔

          سی اے ایس نے  دیسی  اور جدید کاری  کے منتر کو اپنانے کی کوششوں  کے لئے کمانڈروں  کو  تلقین کی  تاکہ  یہ یقینی بنایا جاسکے کہ  مستقبل  میں مربوط  آپریشنز  کے لئے ایم سی  رکھ رکھاؤ  اور لوجسٹکس سپورٹ  کا سرچشمہ بنا رہے ۔

1.jpg

2.jpg

 

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7803


(Release ID: 1745358) Visitor Counter : 242