بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

حکومت نے کھادی کی نئی مصنوعات کاآغاز کیا

Posted On: 09 AUG 2021 2:55PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ، کھادی  اوردیہی صنعتی کمیشن (کے وی آئی سی) نے 15 جولائی 2021 کو دو نئی مصنوعات  متعارف کرائی ہے-کھادی بے بی ویئر اور ہاتھ کی بنے کاغذ کی ‘یوز اینڈ تھرو سلیپر’۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کھادی اور دیہی صنعت (کے وی آئی) کے ذریعہ ہاتھ کے بنے کاغذ کی یوز اینڈ تھرو چپلیں، ہاتھ کے بنے کاغذ کی صنعت کو سہارا دینے، روایتی فن کو  تقویت بخشنے اور  دستکاروں کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے  تیارکی گئی ہیں۔ ان سلیپروں میں ہاتھ سے بنایا ہوا سخت قسم کا گتااور ہاتھ سے تیار کیا ہوانرم پیپر خام مٹیریل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے  مصنوعات کاایک نیا سلسلہ سامنے آتا ہے ۔اس سے نہ صرف ہاتھ سے بنے کاغذ کی کھپت میں اضافہ ہوگابلکہ ہاتھ کے بنے کاغذ کی صنعت سےجڑے دستکاروں کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ہاتھ سے بنے کاغذ کے ‘یوز اینڈ تھرو’ سلیپرتیار کرنےوالے  جس کارخانےمیں 500 جوڑی روزانہ تیار ہوتی ہیں ، وہاں روزانہ  کٹنگ، پیسٹنگ، پیکیجنگ  اور نقل وحمل کے لئے   20 افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

500 ہاتھ کے بنے کاغذ کی ‘یوز اینڈ تھرو’ چپلوں کی تیاری میں ہاتھ سے بنے کاغذ کی 225 شیٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہاتھ کے بنے کاغذ کی صنعتوں میں ایک دن میں 9 افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

کھادی بےبی ویئر اور ہاتھ کے بنے کاغذ کی یوز اینڈتھرو سلیپروں کی اہم خصوصیات ذیل میں دی جارہی ہیں:

کھادی بےبی ویئر کی اہم خصوصیات:-

  1. کھادی دیہی صنعت کمیشن نے پہلی بار نوزائیدہ بچوں سے لے کر دوسال تک کےبچوں کےلئے بےبی ویئر متعارف کرائے ہیں۔
  2. کھادی بےبی ویئر اعلی ٰ معیار کے ہاتھ سے بنے سلے ہوئے اورہاتھ کے بنے ہوئےکھادی کے سوتی کپڑوں سے تیار کی جاتی ہے۔
  3. یہ کپڑا ماحول  دوست ہے اور نوزائیدہ بچوں کی کھال کی نرمی اور نزاکت کو پیش نظر رکھتے ہوئے قدرتی ریشوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
  4. اس کپڑے میں کسی بھی قسم کے کیمیائی مادوں یا نقصاندہ رگوں کااستعمال نہیں کیا جاتا ہے جس کے بنا پر بچےکسی بھی قسم کی جلدی بیماری سے محفوظ رہتےہیں۔
  5. کھادی بےبی ویئر میں استعمال ہونےوالےپارچے  سے سانس لینےمیں آسانی رہتی ہے اورجلدکو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
  6. بےبی ویئر کوبازارمیں لانے کے پیچھے کھادی کپڑوں کے زیادہ کھپت کےلئے مصنوعات کے سلسلے کو مزید متنوع بنانا او ر حتمی طور پر کھادی کے دستکاروں کےلئے مزید آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کا مقصد کارفرماہے۔

ہاتھ کے بنے کاغذ کی ‘یوز اینڈ تھرو’ سلیپرس کی اہم خصوصیات:-

  1. کھادی ہاتھ کےبنے کاغذ کی یوزاینڈ تھرو چپلیں ملک میں پہلی بار تیارکی گئی ہیں۔
  2. کھادی  ہاتھ کے بنے کاغذ کی یوز اینڈ تھرو چپلیں  اعلی درجہ کے  ہاتھ کے بنے کاغذ سے تیار کی جاتی ہیں  اور سوفیصد ماحول دوست اور کفایتی ہیں۔
  3. یہ چپلیں سفر اور گھر کےاندر دونوں جگہوں پر استعمال کی جاسکتی ہیں جیسے مکانوں، ہوٹلوں، اسپتالوں، عبادت کی جگہوں اور تجربہ گاہوں وغیرہ میں۔
  4. وبا  کے نقطہ نظر سے  صحت کی حفاظت کرنے والی ہیں۔
  5. اس کی دو قسمیں دستیاب ہیں: فلپ فلاپ اورسلپ آن

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن  رانے نے ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں۔

 

 

 

******

 ( ش ح ۔س ب۔رض)

U- 7775



(Release ID: 1745120) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu