سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ یوگا اور مراقبے کی سائنس اور ٹکنالوجی (ایس اے ٹی وائی اے ایم) پروگرام نےکووڈ-19 سےمقابلہ کرنے میں یوگا اورمراقبے کے اثرات کا ایک اضافی طریقہ علاج کے طور پر پتہ لگایا ہے


اس پروگرام کے تحت تین وسیع موضوعاتی مسائل یعنی ایمیونٹی، تنفسی نظام اور دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن سے بحث کی جاتی ہے

Posted On: 06 AUG 2021 4:02PM by PIB Delhi

سائنس اورٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر مملکت برائے پی ایم او ، عملہ، عوامی شکایات، پنشنس، ایٹمی توانائی اورخلا ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ  16-2015 سے‘یوگا اور مراقبےکی سائنس اور ٹکنالوجی (ایس اے ٹی وائی اے ایم) پروگرام پرعملدرآمد کرتا آرہا ہے، جس کامقصد انسانی بہبود میں یوگا اور مراقبے کے کردار کو سمجھنے کے لئے   اس میدان میں سائنسی تحقیقات کو فروغ دینا ہے’۔لوک سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں انہوں نے کہا  کہ ایس اے ٹی وائی اےایم پروگرام کا مقصد جسمانی اور دماغی صحت پر یوگا اور مراقبےکے اثرات کا پتہ لگانا ہے۔

سال 21-2020 کے دوران سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے نے ستیم پروگرام کے تحت کووڈ-19 اور اس سے جڑے دیگر وائرس کامقابلہ کرنے کےلئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا تھا تاکہ قوت مدافعت ، نظام تنفس اور دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن جیسے وسیع موضوعات کے تحت  یوگا اور مراقبے کے اثرات کا ایک اضافی طریقہ علاج کے طور پر پتہ لگایا جائے۔ محکمہ کو اس پیغام کے بعد 478 تجاویز موصول ہوئی ہیں  اور اس نے ان مذکورہ بالا موضوعاتی میدانوں میں  52 منصوبوں کی حتمی طور پر حمایت کی ہے۔

گزشتہ دو مالی برسوں کےدوران، کاگنیٹیو سائنس ریسرچ انیشیٹو (سی ایس آرآئی) کے  تحت یوگا اورمراقبےکی سائنس اور ٹکنالوجی (ستیم) پروگرام میں91 منصوبوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے ، گزشتہ دو مالی برسوں کے دوران پروجیکٹوں پر ہونےوالے عملدرآمدکی صورتحال ذیل میں دی جارہی ہے:

 

نمبرشمار

ریاستیں/ مرکز کےزیرانتظام علاقے

2020-21

2019-20

پروجیکٹوں کی تعداد

پروجیکٹوں کی تعداد

1.

بہار

-

1

2.

چنڈی گڑھ

2

-

3.

چھتیس گڑھ

1

-

4.

دہلی

10

9

5.

گجرات

5

-

6.

ہریانہ

1

-

7.

کرناٹک

15

8

8.

مدھیہ پردیش

5

2

9.

مہاراشٹر

5

3

10.

منی پور

1

-

11.

راجستھان

1

-

12.

تملناڈو

7

3

13.

تلنگانہ

-

1

14.

اتر پردیش

3

-

15.

اتراکھنڈ

8

-

 

کل

64

27

 

 

******

 ( ش ح ۔س ب۔رض)

U- 7772


(Release ID: 1745098) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Punjabi