مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

حکومت کے ذریعہ فنڈ فراہم کئے گئے 3،964 موجودہ خالی مکانات شہری مائیگرینٹس/غریبوں کے لیے اے آر ایچ سیز میں تبدیل کئے گئے ہیں

Posted On: 11 AUG 2021 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 اگست2021:

ایک مثبت پیش رفت کے طور پر ، ابھی تک ، ماڈل -1 کے تحت ، حکومت کے ذریعہ فنڈ فراہم کئے گئے  3،964 موجودہ خالی مکانات  شہری مائیگرینٹس/غریبوں کے لئے افورڈیبل رینٹل ہاوسنگ کامپلیکسیس   (اے آر ایچ سیز) میں تبدیل کردئے گئے ہیں ۔ریکوسٹ فار پرپوزل (آر ایف پی) مختلف ریاستوں میں 5734 مکانوں کے لئے جاری کی گئی ہیں۔ماڈل 2 کے تحت ، 18 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں 1،02،019 یونٹس کی تعمیر کے لیے سرکاری/ پرائیویٹ کمپنیوں  سے 66 تجاویز موصول ہوئی ہیں ، جس کا جائزہ متعلقہ  شہری مقامی بلدیاتی ادارے لے رہے ہیں اور یہ ضروری منظوری ملنے کے مرحلے میں ہیں۔

اے آر ایچ سی اسکیم  مردم شماری 2011 کے مطابق  قانونی حیثیت کے حامل تمام قصبوں  اور اس کے بعد نوٹیفائیڈ کئے گئے قصبوں ، نوٹیفائیڈ پالننگ ایریاز  اور ڈیولپمنٹ ایریاز /اسپیشل ایریا ڈیولپمنٹ / انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹیز  میں نافذ کی جارہی ہے۔

اے آر ایچ سیز کا ابتدائی  کفایتی  کرایہ مقامی سروے کی بنیاد پر مقامی حکام کے ذریعہ طے کیا جاتاہے۔ اس کے بعد  ہر دو سال میں 8 فیصد  کرائے میں اضافہ ہوگا  اور کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت میں مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 20 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح کے  میکانزم پر پورے رعایتی مدت میں یعنی 25 سال میں عمل درآمد ہوگا۔

یہ اطلاع   ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

************

 

ش ح۔ ف ا ۔ م ص

 (U: 7732)



(Release ID: 1745031) Visitor Counter : 148