بھارتی چناؤ کمیشن

سی ای سی نے 2021 کے لئے فورم آف دی الیکشن مینجمنٹ باڈیز آف ساؤتھ ایشیا (ایف ای ایم بی او ایس اے) کی 11ویں سالانہ میٹنگ کا افتتاح کیا


ای سی آئی نے 2021-22 کے لئے بھوٹان کے الیکشن کمیشن کو ایف ای ایم بی او ایس اے کا صدارتی عہدہ منتقل کیا

ای سی آئی اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم، ایف ای ایم بی او ایس اے اراکین کے لئے صلاحیت سازی کا کام جاری رکھے گا

Posted On: 11 AUG 2021 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11/اگست 2020 ۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر اور ایف ای ایم بی او ایس اے کے موجودہ چیئرمین جناب سشیل چندرا نے انتخابی کمشنروں جناب راجیو کمار اور جناب اے سی پانڈے کے ساتھ آج سال 2021 کے لئے فورم آف دی الیکشن مینجمنٹ باڈیز آف ساؤتھ ایشیا (ایف ای ایم بی او ایس اے) کی گیارہویں سالانہ میٹنگ کا افتتاح کیا۔ ورچول طریقے سے منعقدہ اس میٹنگ کی میزبانی بھوٹان کے انتخابی کمیشن نے کی تھی۔ دن بھر چلی میٹنگ میں بھارت کے ساتھ ہی افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے مندوبین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GBD6.jpg

ایف ای ایم بی او ایس اے کے رخصت پذیر صدر کے طور پر سی ای سی جناب سشیل چندرا نے ورچول طریقے سے ایف ای ایم بی او ایس اے کی صدارت بھوٹان کے اعلیٰ انتخابی کمشنر ایچ ای ڈیشو سونم ٹوپگے کو منتقل کردی ہے۔ بھوٹان کے انتخابی کمیشن کی طرف سے بھارت نے بھوٹان کے سفیر عالی جناب میجر جنرل ویٹسپ نامگییل نے ایف ای ایم بی او ایس اے 2021-22 کے نئے صدر کا رول سنبھالتے ہوئے بھوٹان کے انتخابی کمیشن کے لئے جناب سشیل چندرا سے ایف ای ایم بی او ایس اے کا لوگو قبول کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AWI0.jpg

اپنی تقریر میں جناب سشیل چندرا نے کہا کہ ایف ای ایم بی او ایس اے جمہوری دنیا کے ایک کافی بڑے حصے کی نمائندگی کرتا ہے اور انتخابی بندوبست کے اداروں کی ایک فعال علاقائی تعاون کی تنظیم ہے۔ سنہرے موتیوں سے لیس اس کا لوگو شفافیت، غیرجانبداری، جمہوریت اور تعاون کے سدا بہار کی تائید کرتا ہے۔ جناب چندرا نے نومبر 2020 میں بہار میں اور کووڈ 19 کی وبا کے مشکل دور میں مارچ / اپریل 2021 میں آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بھارت کے تجربات مشترک کئے۔ جناب چندرا نے کہا کہ تکنیکی ترقی اور انتخابی بندوبست پر اس کا اثر ہم سبھی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انتخابات کو زیادہ شراکت داری پر مبنی، سبک اور شفاف بنانے کے لئے تکنیک کا کافی استعمال ہوا ہے۔

آج کی میٹنگ کا موضوع ’انتخابات میں تکنیک کا استعمال‘ تھا۔ جناب سشیل چندرا نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز ترقی کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے، ای سی آئی نے کئی طرح کے پروسیجرس کی ڈیجیٹل کاری کی ہے۔ کووڈ-19 کے حالات میں فرد سے فرد کے رابطے کو کم از کم کرنے میں معاون ہونے کے سبب تکنیک پر مبنی طریقہ کار کافی اہم ہوگیا ہے۔  جناب چندرا نے کہا کہ ای سی آئی اپنے مقاصد کے تحت فورم کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ایف ای ایم بی او ایس اے رکن ای ایم بی کے ساتھ اپنی بات چیت کو بڑھانے اور اراکین کے ساتھ تعاون میں ہنرمندی و صلاحیت سازی  کی کوششوں کو مشترک کرکے ساتھ ہی ای ایم بی کے امپاورمنٹ کے تئیں سرگرم ہے۔ انھوں نے یہ یقینی بنانےکی ای سی آئی کی عہد بستگی کا اعادہ کیا کہ ایف ای ایم بی او ایس اے میں پوشیدہ آدرشوں اور مقاصد کو آگے بھی برقرار رکھا جائے گا۔

ای سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب امیش سنہا نے 24 جنوری 2020 کو نئی دہلی میں منعقدہ ایف ای ایم بی او ایس اے کی 10ویں میٹنگ میں منظور شدہ کارروائی منصوبہ 2020 کے تحت جنوری 2020 – جولائی 2021 کی مدت کے لئے ای سی آئی کی صدارت کی مدت کے دوران ایف ای ایم بی او ایس اے کے اراکین کی سرگرمیوں پر اسٹیوارڈشپ رپورٹ پیش کی۔

فورم کے صدر کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بھوٹان کے سی ای سی ایچ ای ڈیشو سونم ٹوپگے نے بھوٹان کے انتخابی کمیشن میں بھروسہ اور اعتماد بحال کرنے کے لئے مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ایف ای ایم بی او ایس اے اراکین کو یقین دلایا کہ سارک ممالک کے انتخابی بندوبست سے متعلق اداروں کے درمیان روابط میں اضافہ کے لئے ایف ای ایم بی او ایس اے کے مقاصد کی حوصلہ افزائی، ایک دوسرے سے سیکھنے اور آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی سمت میں انتخابی بندوبست سے متعلق اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کے لئے تجربات مشترک کرنے کی خاطر انتہائی تندہی کے ساتھ کام کرے گا۔

موجودہ وبا کے حالات کے دوران صدر کی مدت کار دو سال تک بڑھانے کے لئے ایف ای ایم بی او ایس اے اراکین کے ذریعے اتفاق رائے سے تھمپھو ریزولیوشن کو قبول کیا گیا تھا۔ ریزولیوشن ڈاکیومنٹ میں ایف ای ایم بی او ایس اے کے اراکین کی صلاحیت سازی میں ای سی آئی اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعہ کی گئی قابل قدر کوششوں کا ذکر کیا گیا۔ آئی آئی آئی ڈی ای ایم اور ای سی آئی باہمی تعاون اور حمایت کے ساتھ رکن ممالک کی ضرورتوں کے لئے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

اپنی اختتامی تقریر میں جناب سشیل چندرا نے ایف ای ایم بی او ایس اے کے مقاصد اور مشن کے تئیں ای سی آئی کی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ جناب چندرا نے کہا کہ ایف ای ایم بی او ایس اے باہمی مفادات کے معاملات پر خیالات کے تبادلے کے ایک بامعنی پلیٹ فارم کی پیشکش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نئی معلومات اور درپیش چیلنجوں کا ممکنہ حل نکال کر انتخابی بندوبست کے شعبے میں اپنے سبق اور تجربات مشترک کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جناب چندرا نے کہا کہ آج ہوا تبادلہ خیال کافی بامعنی، مفید اور شراکت داری پر مبنی رہا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7756

 



(Release ID: 1745026) Visitor Counter : 225


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu