تعاون کی وزارت
وزارت کا اختیار/منشور
Posted On:
11 AUG 2021 6:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11اگست 2021/حکومت ہند (کاروباری الاٹمنٹ) رولز 1961 کے مطابق وزارت تعاون کو مختص کردہ کام ذیل میں دیئے گئےہیں:
- تعاون کے شعبے میں عمومی پالیسی اور تمام شعبوں میں تعاون کی سرگرمیوں کی ہم آہنگی
نوٹ: متعلقہ وزارتیں متعلقہ شعبوں میں کوآپریٹیو ز کی ذمہ دار ہیں۔
2۔ تعاون سے خوشحالی تک وژن کا ادراک۔
3۔ ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانا اور نچلی سطح تک اس کی رسائی کو گہرا کرنا۔
4۔ تعاون پر مبنی ترقی کے ماڈل کا فروغ، جس میں ملک کی ترقی کے لئے اس کے ارکان میں ذمہ داری کا جذبہ بھی شامل ہے۔
5۔ کوآپریٹیوز کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد کےلئے مناسب پالیسی قانونی اورر ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل
6 ۔ قومی تعاون تنظیم سےمتعلق معاملات۔
7۔ نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن
8۔’کثیر ریاستی کوآپریٹیوسوسائٹیز ایکٹ، 2002 (2009 کا 39)‘کے انتظامیہ سمیت ایک ریاست تک محدود نہ ہونے والی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کا ان کارپوریشن (شمولیت)ریگولیشن اور اختتام :بشرطیکہ انتظامی وزارت یا محکمہ کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹی ایکٹ،،2002 (2002 کا39) کے تحت اپنے کنٹرول میں کام کررہی کوآپریٹیو اکائیوں کے لئے اختیارات کا استعمال کرنے کے مقصد سے ’مرکزی حکومت‘ ہو۔
9۔کوآپریٹیو محکموں اورکوآپریٹیو اداروں کے اہلکاروں کی تربیت(بشمول ممبران) عہدیداروں اور غیر عہدیداروں کی تعلیم)
سابقہ محکمہ وزات تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے کاروبار میں ’تعاون‘ ’کوآپریشن‘ سے متعلقہ اندراجات کے ساتھ جو اب وزارت تعاون کو تفویض کیا گیا ہے،، تاکہ وزارت تعاون اور محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے کاموں کے درمیان کوئی اوورلیپ نہ ہو۔ (اس سے قبل محکمہ وزارت تعاون اور کسانوں کی بہبود (وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تحت)آتی تھی۔
حکومت کی فعال ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس کی انتظامی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے وزارتوں/محکموں کو دوبارہ منظم /ضم/تخلیق کیا جاتا ہے۔ نئی وزارت تعاون کو تشکیل دیا گیا ہے،سابقہ محکمہ زراعت تعاون اور کسانوں کی بہبود کے کاروبار میں تعاون اور کوآپریٹیو سےمتعلق ، نئے تازہ عام اندراجات کئے گئےہیں۔
وزارت کا انتظامی قانونی اور پالیسی فریم ورک مندرجہ بالا (اے )میں اس کے منڈیٹ کے مطابق ہوگا۔
وزارت کا منشور حکومت کے ذریعہ نوٹی فائیڈ ضابطہ عمل کے مطابق ہوگا۔ نفاذ ی ڈھانچہ اور مداخلت کے میدان شعبے کی ضرورت کے مطابق ماہرین کے مشاورت سے سامنے آئیں گے۔ حالانکہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے لئے علیحدہ انتظامی ڈھانچہ کام کرنے کے لئے یکم فروری 2021 کو بجٹ اعلان کے بعد کوآپریٹیو شعبے کے اہم رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ ایک ورچوئل ویبنار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کوآپریٹیو وزیر مملکت بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7750
(Release ID: 1745023)
Visitor Counter : 193