وزارت آیوش

جامع نگہداشت میں ہومیوپیتھی کی موثر اور نتیجہ خیز شمولیت کے لئے ایکشن پلان

Posted On: 10 AUG 2021 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی10؍اگست-2021 :  ہومیوپیتھی کی تعلیم اور پریکٹس کی ضابطہ بندی قومی کمیشن برائے ہومیوپیتھی (این سی ایچ) قانون 2020   کے ذریعہ کی جاتی ہے۔مذکورہ بالا قانون میں، علاج معالجہ کے حوالے سے تکثیریت کو فروغ دینے کی خاطر ہومیوپیتھی، ہندوستانی طریقہ علاج اور جدید طریقہ علاج کو ایک نقطہ پر یکجا کرنے کے لئے التزام موجود ہے۔ قومی کمیشن  برائے ہومیوپیتھی قانون 2020  میں اس بات کا  بھی التزام بھی موجود ہے  کہ ریاستی سرکار صحت سے جڑے مختلف امور کے حوالے سے جڑے اقدامات کرسکے جس میں ہومیوپیتھی کے ذریعہ عوامی حفظان صحت کا فروغ بھی شامل ہے۔ این سی  ایچ قانون 2020 ، 5 جولائی2021 سے نافذالعمل ہے۔

جامع نگہداشت میں ہومیوپیتھی کے موثر اور نتیجہ خیز داخلے کے لئے وزارت آیوش نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں۔

  1. سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی( سی سی آر  ایچ) کا قیام اس کے چوبیس تحقیقی مراکز پر مشتمل نیٹ ورک اور چھ ہومیوپیتھک علاج معالجہ کے مراکز کے ذریعہ ہومیوپیتھی میں سائنسی تحقیقات کو شروع کرنے، ترقی دینے ، تقسیم کرنے اور اس کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا تھا۔سی سی آر ایچ یونیورسٹیوں وغیرہ کے اندر تحقیقات انجام دے رہی ہے۔جس میں انسٹیوٹ آف ایکسیلینس کے ساتھ مشترکہ تحقیقی کام بھی شامل ہے۔ ہیومیوپیتھی سے متعلق مرکزی کونسل برائے تحقیق(سی سی آر ایچ) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز( ڈی جی ایچ ایس) اور صحت اور خاندانی وبہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر  ایک تجرباتی منصوبہ  شروع کیا تھا اور  دو اضلاع میں کینسر، ذیا بیطس ، دل کے امراض اور مرگی(این پی سی ڈی سی ایس) کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے کامیابی کے ساتھ ہومیوپیتھی کو یوگا کے ساتھ منسلک کردیا۔ کرشنا( آندھرا پردیش) میں یہ   کام ستمبر 2015 میں اور دارجلنگ ضلع( مغربی بنگال) میں فروری  2016  میں کیا گیا۔ اس کے لئے 16 آیوش لائف اسٹائل امراض سے متعلق کلینکوں کو مشترکہ طور پرضلع اسپتال/ علاقائی اسپتال/ کمیونٹی صحت مرکز/ بلاک پرائمری طبی مرکز میں قائم کیا گیا۔ یہ منصوبہ 30 اپریل 2021 تک جاری رہا۔

اس کے علاوہ سی سی آر ایچ نے کووڈ-19، شدید دماغی شوزش کی علامات، ڈینگو، ذیا بیطس اور اس  کی پیچیدگیاں، ہائپرٹیشن، پرانا کمر درد اور کینسر کے حوالے سے جامع مطالعات منعقد کرائے۔ عوامی صحت کے میدان میں ،  یوگا کے ساتھ ہومیوپیتھی کو این پی سی ڈی سی  ایس پروگرام کا حصہ بنا دیا گیا ۔ وبائی امراض سے متعلق تحقیقاتی مطالعات کمیونٹی سطح پر کئے جارہے ہیں۔

  1. آیوش کی وزارت،  ہومیوپیتھی سمیت آیوش کے تمام طریقہ کار کے فروغ اور ترقی کے لئے ملک بھر میں مرکز کے اسپانسر کردہ نیشنل آیوش مشن اسکیم(این اے ایم) پر  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ عمل درآمد کررہی ہے۔ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کو،  این اے ایم رہنما خطوط کے تحت، ان کی ریاستی سالانہ ایکشن پلان(ایس اے  اے پی) کے ذریعہ موصولہ تجویز کے مطابق ، آیوش کی ترقی اور فروغ کے لئے مدد دی جاتی رہی ہے۔ این اے ایم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام کی حکومتوں کو، عمومی طور پر مختلف سرگرمیوں کے لئے اور خاص طور پر  علاج معالجہ کے مختلف طریقوں کو یکجا کرنے کے لئے مالی امداد مہیا کرنے کا التزام موجود ہے۔تفصیلات حسب ذیل ہیں:

.i      ابتدائی طبی مراکز( پی ایچ سی ایس) ، کمیونٹی صحت مراکز(سی ایچ سی ایس) اور ضلعی اسپتالوں کے ساتھ مشترکہ طور پر آیوش کے اداروں کا قیام۔

.ii    پچاس بستروں والے آیوش اسپتال کا قیام۔

.iii   ریاستی  حکومت کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ آیوش تعلیمی اداروں کو بہتر بنانا۔

.iv   ہومیوپیتھی سمیت آیوش کے  نئے تعلیمی اداروں کا قیام ان ریاستوں میں جہاں یہ سرکاری شعبے میں دستیاب نہیں ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں وزیر برائے آیوش جناب سربا نندا سونوال نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****************

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 7716



(Release ID: 1744783) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Bengali , Tamil