امور داخلہ کی وزارت

دہشت گردی مخالف قوانین کے تحت گرفتاری

Posted On: 10 AUG 2021 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11اگست  ، 2021 :

جرائم سے متعلق  ریکارڈ کا  قومی  ادارہ  ( این سی آر بی  ) ریاستوں اور  مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں  کے ذریعہ  اسے فراہم  کئے  گئے  اعدادوشمار   کے  مطابق  جرائم  کے بارے میں ڈیٹا  مرتب  کرتا  ہے  اور اس ڈیٹا کو  اپنے سالانہ  رسالہ‘‘  کرائم   ان   انڈیا ’’ میں شائع کرتا ہے ۔ سال  2019 تک شائع   کی گئی خبریں  اس میں  دستیاب  ہیں ۔ شائع خبروں  کے مطابق ، سال 2017  سے سال 2019 تک غیر قا نونی  سرگرمیوں  کی روک تھام  سے متعلق قانون  ( یو اے پی  اے ) کے تحت  رجسٹر کئے گئے  کیسوں  کی تعداد ، گرفتار کئے گئے افراد ، فرد جرم  دائر  کئے گئے  اور قانونی  چارہ    جوئی کے لئے  بھیجے گئے کیس اور  ان کیسوں کی تعداد جن  کی فرد جرم ایک  سال کی مدّت کے بعد  دائر کی گئی  ہے، کی تفصیلات  درج ذیل ہے:

سال

رجسٹر کئے گئے  کیسوں کی تعداد

گرفتار کئے گئے کیسوں کی تعداد

فرد جرم دائر  کئے جا چکے  اور قانونی چارہ جوئی  کے لئے بھیجے گئے کیسوں کی تعداد

ان کیسوں کی تعداد جن کی  فرد  جرم،  ایک سال سے زیادہ رصہ کے بعد دائر کی گئی ہے

2017

901

1554

272

123

2018

1182

1421

317

62

2019

1226

1948

485

157

 

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے  نے  آج  لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب  میں یہ جانکاری  فراہم کی ۔

 

*************

( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(

U. No.7712

 

 


(Release ID: 1744745) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Punjabi , Tamil