وزارت دفاع

آئی این ایس تلوار نے کینیا کے بحری جہاز کے ساتھ مشق کی

Posted On: 10 AUG 2021 5:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10  اگست ،2021   /  آئی این ایس تلوار نے کٹ لیس ایکسپریس مشق کے ختم ہونے کے بعد کینیا کے ایک بحری جہاز شجا کے ساتھ بحری اشتراکی مشق کی۔ شجا ساحل سے کچھ دور والا  گشتی  جہاز ہے۔ یہ مشق 7 اگست ، 2021 کو کی گئی۔ بنیادی نوعیت کی یہ مشق دونوں ملکوں کے درمیان کام کے سلسلے میں ربط ضبط میں اضافے اور بحری تعاون کو مستحکم کرنے کے مقصد سے کی گئی۔ مشق مکمل ہونے پر آئی این ایس تلوار نے ممباسا میں میزبانی پر کنیا کی بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور کے این ایس شجا نے خاص طور پر افریقہ کے مشرقی ساحل پر جنوبی آئی او آر میں بحری حفاظت کا یقین دلانے پر بھارتی بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7695



(Release ID: 1744656) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil