امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سرکار قدرتی آفات کےد وران درخواست پر خرید ضابطے میں رعایت کی اجازت دے دیتی ہے


غذائی اجناس کی فائدہ مند قیمت اور کسانوں سے وقت پر اِس کی خرید کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں

Posted On: 10 AUG 2021 2:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:10؍اگست2021:

صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام وزارت کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کبھی کبھی بے موسم برسات ، غیر یقینی بارش، طوفان اور موسمیاتی تبدیلی جیسی قدرتی آفات کی وجہ سے غذائی اجناس کے معیار کو متاثر کرنے والی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔سرکار کسانوں کے فائدے کے لئے متعلقہ ریاستی سرکار کی درخواست پر خرید ضابطے میں رعایت کی اجازت دیتی ہے۔پچھلے تین سالوں کے دوران دی گئی رعایت کا ریاست وار؍اشیاء وارتفصیل اس طرح ہے:

پچھلے تین سالوں کے دوران خرید ضابطے میں ریاست وار؍ اشیاء وارتفصیل:

 

سال

ریاست

تبدیلی کانام

یونیفارم اسپیسی فکیشن حد

ریلیکسڈ اسپیسی فکیشن حد

اے-گیہوں

2018-19

آر ایم ایس 19-2018 کے دوران گیہوں کے یونیفام اسپیسی فکیشن میں کوئی رعایت نہیں دی گئی

2019-20

مدھیہ پردیش

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

70 فیصد تک

پنجاب

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

75 فیصد تک

ہریانہ

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

90 فیصد تک

اترپردیش

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

50 فیصد تک

راجستھان

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

90 فیصد تک

2020-21

مدھیہ پردیش

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

80 فیصد تک

پنجاب

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

30 فیصد تک

سکڑا ہوا اور ٹوٹا ہوا۔

6.0%

16 فیصد تک

ہریانہ

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

50 فیصد تک

مڑا ہوا اور ٹوٹا ہوا

6.0فیصد

10 فیصد تک

راجستھان

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

50 فیصد تک

اترپردیش

چمک کھودینا

پورے چمک کے ساتھ

30 فیصد تک

مڑا ہوا اور ٹوٹا ہوا

6.0 فیصد

12 فیصد تک

بی-دھان

2018-19

بہار

نم

17.0فیصد

19 فیصد تک

آندھراپردیش

نقصان شدہ، بے رنگ،پھپھوند لگا ہوا اناج

5.0فیصد

10 فیصد

2019-20

آندھراپردیش

نقصان شدہ، بے رنگ،پھپھوند لگا ہوا اناج

5.0فیصد

10 فیصد

اترپردیش

نقصان شدہ، بے رنگ،پھپھوند لگا ہوا اناج

5.0 فیصد

9.0 فیصد

تمل ناڈو

نقصان شدہ، بے رنگ،پھپھوند لگا ہوا اناج

5.0فیصد

7.0 فیصد

بہار

نم

17.0فیصد

19.0فیصد

2020-21

تمل ناڈو

نقصان شدہ، بے رنگ،پھپھوند لگا ہوا اناج

5.0فیصد

7.0فیصد

نم

17.0فیصد

20.0فیصد

سی-چاول

2018-19

19-2018کے دوران  چاول کی خصوصی شناخت کے حوالے سے  کوئی رعایت نہیں دی گئی

2019-20

آندھرا پردیش

نقصان شدہ؍کم نقصان شدہ اناج

3.0فیصد

4.0فیصد

2020-21

21-2020 کے دوران چاول کی شناخت کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں دی گئی

 

نوٹ:دھان کی رعایت کے دوران خراب جمے ہوئے اور پھپھوند لگے ہوئے اناج کا تناسب 4 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

زراعت اور کسان بہبود کی وزارت کے تحت زراعتی لاگت اور قیمت سے متعلق کمیشن (سی اے سی پی)کو کل ہند سطح پر غذائی اجناس سمیت 22زرعی اشیاء کے لئے کم سے کم قیمت (ایم ایس پی)اور گنّے کےلئے مناسب اور فائدہ مند قیمت کی سفارش کرنا لازمی ہے۔

غذائی اجناس کے لئے فائدہ مند قیمت اور کسانوں سے اس کی وقت پر خرید کو یقینی بنانے کےلئے سرکار کے ذریعے کئے گئے اقدامات یہ ہیں:

  1. کم از کم امدادی  قیمت(ایم ایس پی)بھارت سرکار کے ذریعے فصلوں کے لئے بوائی کے موسم کے آغاز کے دوران اعلان کیا جاتا ہے اور ایم ایس پی پر اور ہی غذائی اجناس کی خرید کی جاتی ہے۔
  2. پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی توسط سے پمفلٹ ، بینر، سائن بورڈ، ریڈیو، ٹی وی اور اشتہارات کے توسط سے ایم ایس پی کارروائی  کی وسیع طورپر تشہیر کی جاتی ہے۔
  3. کسانوں کو ان کی پیداوار کے خصوصی معیار اور خرید نظام کے بارے میں باخبر کیا جاتا ہے، تاکہ وہ اُسی حساب سے اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لئے لاسکیں۔
  4. پیداوار، فروخت کی سہولت  کسانوں کو سہولت کے ساتھ ساتھ دیگر رسد ؍بنیادی ڈھانچے جیسے ذخیرہ اندوزی اور لانے لے جانے وغیرہ کی دستیابی کو ذہن میں رکھتے ہوئے خرید مراکز کھولے جاتے ہیں۔موجودہ کاروباری منڈیوں اور ڈپوں ؍گوداموں کے علاوہ بڑی تعدادمیں عارضی خرید مراکز ہیں۔ کسانوں کو ان کی پیداوار کی وقت پر خرید کے لئے سہولت فراہم کرنے والے مقامات پر ہی انہیں قائم کیا گیا ہے۔
  5. کسان براہ راست بھارت سرکار کے ذریعے اعلان شدہ ایم ایس پی حاصل کرتے ہیں اور کے ایم ایس 16-2015ء سے چاول کی خرید کے لیوی  نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے دھان کی پوری خرید صرف ریاستی ایجنسیوں؍ ایف سی آئی کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔
  6. کسانوں کو ادائیگی  ریاستی ایجنسیوں؍ ایف ایس آئی کے ذریعے الیکٹرونک ذرائع سے کی جاتی ہے۔ خرید کے48 گھنٹے کے اندر کسانوں کو قیمت کی ادائیگی کی کوشش کی جارہی ہے۔
  7. ایف سی آئی اور ریاستی سرکاروں نے اپنا آن لائن خرید سسٹم تیار کیا ہے، جو کسانوں کو حقیقی خرید کا مناسب رجسٹریشن اور نگرانی کے توسط سے شفافیت اور سہولت مہیا کرتی ہے۔
  8. خرید ایجنسیوں کے ذریعے تعینات ای-پروکیورنگ ماڈیول کے توسط سے کسانوں کو اعلان شدہ ایم ایس پی، قریب ترین خرید مرکز ، کسان کو اپنی پیداوار خرید مرکز پر لانے کی تاریخ وغیرہ کے بارے میں جدید ترین معلومات ملتی ہیں۔اس سے نہ صرف انتظار کی مدت کم ہوجاتی ہے، بلکہ اسٹاک کی ڈلیوری کسانوں کو اپنی سہولت کے مطابق قریب ترین منڈی میں پہنچانے کا اہل بنا دیتاہے۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 

(U: 7690)


(Release ID: 1744582)
Read this release in: English , Marathi