خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
دیہی علاقوں کے لئے ایف پی آئی اسکیم
Posted On:
10 AUG 2021 12:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 10اگست 2021 : خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت ( ایم اوایف پی آئی) زرعی مصنوعات کی ڈبہ بندی سمیت خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لئے 17-2016 سے مرکزی سیکٹر کی جامع اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی ) نافذ کررہی ہے جس سے کسانوں کی آمدنی بڑھی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی اسکیم کے عناصر میں (1) میگا فوڈ پارک (2) مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافے کا بنیادی ڈھانچہ (3) خوراک کی ڈبہ بندی اور محفوظ رکھنے کی صلاحیت کی تشکیل / توسیع (4) زرعی پروسیسنگ کلسٹر کے لئے بنیادی ڈھانچہ (5) بیک ورڈ اور فارورڈ رابطوں کی تشکیل (6) خوراک کے محفوظ ہونے اور معیاری ہونے کی یقین دہانی کا بنیادی ڈھانچہ (7) انسانی وسائل اور ادارے (8) آپریشن گرین شامل ہیں۔ پی ایم کے ایس وائی کی اسکیم کے تحت ایم اوایف پی آئی خوراک کی ڈبہ بندی / محفوظ کرنے کی صنعتوں کے قیام کے لئے صنعت کاروں کو امدادی گرانٹ کی شکل میں زیادہ تر قرض سے مربوط مالی امداد (کیپیٹل سبسڈی ) فراہم کرتی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کسی خاص خطے یا ریاست کے لئے نہیں ہے بلکہ مانگ پر مبنی ہے اور تمل ناڈو کے دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں نافذ کی جارہی ہے۔ اب تک وزارت نے پی ایم کے ایس وائی کی اسکیموں کے تحت ملک بھر میں 41 میگا فوڈ پارک ، 353 کولڈ چین پروجیکٹ ، 63 زرعی پروسیسنگ کلسٹر ، 292 خوراک کی ڈبہ بندی کے یونٹوں ، 63 بیک ورڈ اور فارورڈ لنکج پروجیکٹوں کی تشکیل اور 6 آپریشن گرین پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ وزارت نے پی ایم کے ایس وائی کی اسکیموں کے تحت تمل ناڈو کے لئے ایک میگافوڈ پارک پروجیکٹ ،17 کولڈ چین پروجیکٹوں ، 10 ایگرو پروسینگ کلسٹروں ، 22 خوراک کی ڈبہ بندی کے یونٹوں ، 9 بیک ورڈ اور فارورڈ لنکج پروجیکٹوں کی تشکیل اور 20 خوراک کو ٹیسٹ کرنے کی لیباریٹری کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
ملک بھر میں پی ایم کے ایس وائی کے مختلف عناصر کی اسکیموں کے تحت منطور کئے گئے پروجیکٹوں سے تقریباََ 34 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ میسرز نبارڈ کنسلٹینسی لمیٹیڈ کے ذریعہ سال 2020 میں مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کے ارتقاء کے مطالعاتی جائزہ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان اسکیموں کے نتیجے میں کھیت سے گھروں تک کی قیمت میں 12.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 9500 سے زیادہ کسانوںکوفائدہ پہنچا ہے۔
آتم نربھر بھارت پہل کے ایک حصے کے طور پر ایم او ایف پی آئی مرکزی اسکیم - پی ایم فار ملائی ویشن آف مائیکروفوڈ پروسیسنگ انٹر پرائزز اسکیم ( پی ایم ایف ایم ای ) نافذ کررہی ہے، جس کا مقصد 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سال کےدوران 10 ہزار کروڑروپے کے فنڈ سے خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی دو لاکھ صنعتوں کو قرض سے مربوط سبسڈی کے ساتھ مالی ، تکنیکی اور کاروباری امداد فراہم کررہی ہے۔ ان میں سے 12128 یونٹ تمل ناڈو کو مختص کئے گئے ہیں جن کے لئے پانچ سال میں 572.71 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔
مذکورہ معلومات آج خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*************
ش ح۔وا ۔رم
U-7676
(Release ID: 1744375)
Visitor Counter : 217