سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیرنتن گڈکری نے سڑک حادثات کو کم کرنے اور سڑک کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 AUG 2021 10:04PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی جناب نتن گڈکری نے کہا کہ سرکاری ، نجی اشتراک اور  لگاتار کوششوں سے  ملک  میں سڑک حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور  سڑک  کے تحفظ کو بہتر بنایا جاسکے گا۔  سڑک تحفظ کے لئے  نجی سرمایہ کاری پر ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نجی سیکٹر سے کہاکہ وہ  سڑک تحفظ کے لئے سماجی بیداری اور سماجی ذمہ داری کے علاوہ سماجی شعور پیدا کرنے میں تعاون کریں اور اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سی ایس آر فنڈ کااستعمال کریں تاکہ سڑک تحفظ سے  متعلق تمام تشویش کو دور کیا جاسکے۔  جناب گڈکری نے 2025 تک سڑک اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کے نشانے کو حاصل کرنے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ 2030 تک ملک میں  حادثات سے متعلق اموات صفر تک لائی جاسکیں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IV6N.jpg

 

وزیرموصوف نے کہا کہ سڑک حادثات معاشرے اور پورے ملک پر سماجی اقتصادی بوجھ ڈالتے ہیں ۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی رشتوں کے فروغ کے لئے آگے آئے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تعاون کے ساتھ  حاصل کئے گئے خزانہ کا قومی سطح پر دیگرسڑک تحفظ حکمت عملیوں اور زیر اموات جیسے پروجیکٹوں پر پیسہ لگانے کے لئے موثر طور پر استعمال کیا جائے گا۔

 

******

 

( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 7673


(ریلیز آئی ڈی: 1744351) وزیٹر کاؤنٹر : 218
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi